۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان نے کہا کہ علامہ قاضی غلام مرتضی مرحوم نے مختلف شعبوں کے حوالے سے ادارے بنا کر عملی اقدامات شروع کئے اور کامیابیاں حاصل کیں ۔اللہ تعالی ان کے ساتھیوں اور عزیزان کو اور ہم سب کو اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چنیوٹ/ علامہ عارف  حسین واحدی مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان،علامہ رمضان توقیر مرکزی نائب صدر،علامہ مظہر عباس علوی مرکزی نائب صدر اور دیگر تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے کلیۃ اہل اہلبیت چنیوٹ میں مرحوم مغفور علامہ قاضی غلام مرتضی کی پہلی برسی میں شرکت اور خطاب کیا اپنے اپنے خطابات میں مرحوم قاضی صاحب کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اس وقت قوم کے جوانوں کو تربیت و تعلیم،صحت اور روزگار کے حوالے سے انتہائی مشکلات کا سامنا ھے۔ قاضی مرحوم نے تینوں شعبوں کے حوالے سے ادارے بنا کر عملی اقدامات شروع کئے اور کامیابیاں حاصل کیں ۔اللہ تعالی ان کے ساتھیوں اور عزیزان کو اور ہم سب کو اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

علامہ عارف واحدی نے آخر میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پڑھکر حاضرین کو سنایا اور وہ پیغام مرحوم کے فرزند ارجمند مولانا قاضی علی رضا کے حوالے کیا۔

قوم کے جوانوں کو تربیت و تعلیم،صحت اور روزگار کے حوالے سے انتہائی مشکلات کا سامنا، علامہ عارف واحدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .