حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بسیجِ فاطمیہ انجمنِ صاحبِ زمان تیسورو کارگل کے زیرِ اہتمام، استانۂ عالیہ میں حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا اور حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی ولادتِ باسعادت کے پُرمسرت موقع پر ایک عظیم الشان اور پروقار محفلِ ولادت کا انعقاد کیا گیا۔
اس روحانی محفل میں تیسورو کے تمام علاقوں سے خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

محفل کا آغاز حدیثِ کساء اور تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔تلاوتِ کلامِ پاک سیدہ رضوی اور اینوسر فاطمہ (اچمپور پور) نے کی، جبکہ منقبت خواں ارچو طیبہ سمیت متعدد منقبت خوانوں نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
آخر میں محترمہ فاطمہ پر کاچک نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی، جبکہ محترمہ حاجیہ کنیزِ منتظرین نے سیرتِ فاطمی اور فلسفۂ حیاتِ فاطمیہ کو نہایت خوبصورتی سے بیان کیا اور زندگی میں اس پاکیزہ سیرت پر چلنے کی تلقین کی۔

انہوں نے بسیجِ فاطمیہ انجمنِ صاحبِ زمان علیہ السّلام کے مفید و قابلِ تحسین کاموں کو بھی سراہا۔
محفل کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔











آپ کا تبصرہ