بدھ 5 نومبر 2025 - 20:10
نئی نسل کو جنابِ سیدہؑ کی عظیم زندگی سے روشناس کرانا ضروری ہے، حجت الاسلام شیخ حسن مقدس

حوزہ/ ایام فاطمیہ اور شہادتِ ام الائمہ، صدیقۂ کبرا، جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی مناسبت سے جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے زیرِ اہتمام 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مسلسل 20 دنوں تک مجالسِ عزاء کا انعقاد ہوگا اور 3 جمادی الثانی کو جلوس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ اور شہادتِ ام الائمہ، صدیقۂ کبرا، جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی مناسبت سے جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ کے زیرِ اہتمام 13 جمادی الاول سے 3 جمادی الثانی تک احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مسلسل 20 دنوں تک مجالسِ عزاء کا انعقاد ہوگا اور 3 جمادی الثانی کو جلوس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا اور جمعیتِ العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی کے خطاب کے ساتھ ایام فاطمیہ کا اختتام ہوگا۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

کرگل لداخ میں جمعیتِ العلماء اثنا عشری کے تحت ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالس کا انعقاد

ان مجالسِ عزاء سے ضلع کرگل کے نامور علماء و خطباء خطاب فرمائیں گے اور صدیقۂ شہیدہ حضرت فاطمہ زہراء سلام علیہا کی سوانح عمری اور شہادت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

ایام فاطمیہ کے آغاز پر آج 13 جمادی الثانی 1447 ہجری کو احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں پہلی مجلسِ عزا کا انعقاد ہوا؛ جس میں ضلع کے مختلف علاقوں اور گردونواح سے کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کرکے امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں ان کی جدہ ماجدہ کی شہادت دلسوز پر تعزیت اور پرسہ پیش کیا۔

نئی نسل کو جنابِ سیدہؑ کی عظیم زندگی سے روشناس کرانا ضروری ہے، حجت الاسلام شیخ حسن مقدس

مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن مقدس نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی پاک ذات کو خواتین کیلیے نمونۂ عمل قرار دیا اور خواتین کو تلقین کی کہ وہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے دکھائے ہوئے راستوں پر چلیں اور اپنے کردار کے ذریعے قوم کو ایک بہتر مستقبل دیں، کیونکہ کسی بھی قوم کا مستقبل اس قوم کی ماؤں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔

شیخ حسن مقدس نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا صرف خواتین کیلیے سیدہ نہیں ہیں، بلکہ تمام مخلوق کیلیے سیدہ ہیں۔ زہراء سلام اللہ علیہا کی پاک زندگی کا مطالعہ کرکے ہم سب کو استفادہ حاصل کرنا چاہیے اور زہراء سلام اللہ علیہا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی فضیلت اور منزلت کو جتنا ہو سکے بیان کرنا چاہیے اور ہماری آنے والی نسلوں کو حضرت زہراء (س) کی پاک ذات بچپن سے ہی پہچنوانے کی ضرورت ہے، تاکہ ہماری نسلیں بعد از شہادتِ رسولِ گرامی اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) و امیرالمؤمنین حضرت امام علی ابن ابوطالب (ع) حضرت فاطمہ زہراء (س) پر امت کی طرف سے ڈھائے گئے ظلم و تشدد کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں۔

نئی نسل کو جنابِ سیدہؑ کی عظیم زندگی سے روشناس کرانا ضروری ہے، حجت الاسلام شیخ حسن مقدس

شیخ حسن مقدس نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں حضرت فاطمہ زہراء (س) کی مظلومیت کو بیان کرنے میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے، کہا کہ قرآن کریم کی آیت "قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَىٰ " میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اجر رسالت اس شرط پر عطا کیا ہے کہ ہم اہل البیت اطہار علیہم السلام کے ساتھ اظہار محبت کریں اور ان پاک ذات کو صحیح معنوں میں اپنی زندگی کے تمام معاملات میں مشعلِ راہ اور اسوۂ حسنہ قرار دیں۔

نئی نسل کو جنابِ سیدہؑ کی عظیم زندگی سے روشناس کرانا ضروری ہے، حجت الاسلام شیخ حسن مقدس

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha