بدھ 5 نومبر 2025 - 21:36
پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

حوزہ/پاکستان بھر میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزاء عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جارہی ہیں؛ ان مجالسِ عزاء میں مؤمنین و مؤمنات کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان بھر میں حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مجالسِ عزاء عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جارہی ہیں؛ اس سلسلے میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں کی مرکزی امام بارگاہوں اور مساجد میں عزاداری کے عظیم اجتماعات منعقد ہو رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

ان مجالس میں مؤمنین و مؤمنات بڑی تعداد میں شریک ہو کر دخترِ رسولِ خدا، خاتونِ جنت حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

علمائے کرام اپنے خطابات میں مخدومہ کونین سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ کو صبر، ایثار، تقویٰ اور حق کی حمایت کا درخشاں نمونہ قرار دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کو اُن کے اسوۂ حیات سے رہنمائی لینے کی تلقین کر رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

ایام فاطمیہ کے سلسلے میں پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔

ان مجالس سے کوئٹہ کے جید علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دختر رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔

عزاداروں کی جانب سے امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں مرد اور خواتین کے لیے مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی امام بارگاہ امام رضا علیہ السلام، علامہ علی حسنین حسینی امامبارگاہ حسینی ہزارہ نچاری، علامہ محمد موسیٰ حسینی مسجد خاتم الانبیاء (ص)، علامہ محمد کاظم بہجتی مدرسہ علی ابن ابی طالب (ع) اور علامہ رحمت علی رضوانی امام بارگاہ سید آباد میں مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ علامہ ڈاکٹر منیر حسین عسکری 5 نومبر سے مسجد خاتم الانبیاء میں دو روزہ مجالسِ عزاء سے خطاب کریں گے۔

پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

اس کے علاوہ خواتین کے لیے بھی متعدد مقامات پر ایام شہادت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔

علمائے کرام حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

بسلسلۂ شہادتِ دختر رسول، زوجہ علی ابن ابی طالب، مادر حسنین سیدہ فاطمتہ الزہراء سلام اللہ علیہا 8.9.10 جمادی الثانی تین روزہ تبلیغی واصلاحی مجالس عزاء زیر سرپرستی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی و زیر اہتمام زہراء اکیڈمی پاکستان مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی بمقام تحصیل ٹھل زیر انتظام مرکزی جامع مسجد نقوی مبارک پور تحصیل ٹھل ضلع جیکب آباد میں منعقد ہوں گی۔

پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

صوبۂ سندھ پاکستان میں ایام فاطمیہ کی مجالسِ عزاء کا شیڈول

پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

ایّامِ فاطمیہ کی مناسبت سے 4 نومبر کو ایک آن لائن پروگرام بعنوانِ اسوۂ فاطمیہ منعقد ہوا؛ یہ پروگرام انجمنِ طلاب بلتستانیہ کے تحت منعقد ہوا۔

پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے عزاداری وِنگ کی مرکزی کابینہ کا پہلا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی صورتِ حال، تنظیمی امور اور عزاداری فاطمی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا آغاز؛ علماء کی وحدت و اتحاد کے سائے میں جناب سیدہ کی سیاسی اور سماجی سیرت پر تاکید

ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ملک بھر کی طرح بلتستان میں بھی مجالسِ فاطمی کا باقاعدہ اہتمام کیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha