حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی راجستھان ضلع اجمیر کی معروف شیعہ بستی تاراگڑھ میں ایام فاطمیہ کی مجالسِ عزاء پرشکوہ انداز سے منعقد کی جائیں گی، جن سے ہندوستان کے مایہ ناز علمائے کرام و خطبائے عظام خطاب کریں گے۔
راجستھان اجمیر کی معروف شیعہ بستی تاراگڑھ میں، حسب سابق امسال بھی شہادتِ حضرت صدیقۂ طاہرہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مجالس عزاء کا سلسلہ 27جمادی الاولی 1446 سے 4 جمادی الثانی 1446 تک جاری رہے گا۔
27 جمادی الاولی کو رات کے وقت 8 بجے مرکزی امام بارگاہ آل ابوطالب تاراگڑھ اجمیر میں اہتمام کیا گیا ہے، جسمیں کثیر تعداد میں محبان حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شرکت رہے گی۔
مجالسِ عزاء سے عالی جناب مولانا علی عباس چھپروی صاحب، خطیب اہل بیت جناب جاوید عابدی صاحب، مولانا سید نقی مھدی زیدی صاحب امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر اور مولانا سید مظفر حسین صاحب قبلہ خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ 1,2,3 جمادی الثانی 1446 کو بلافصل بعد از نمازِ مغربین مسجد پنجتنی میں مولانا سید نقی مھدی زیدی صاحب امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر،شھزادوں والی مسجد میں مولانا سید مظفر حسین نقوی صاحب قبلہ کے بیانات ہوں گے۔
نیز 6 دسمبر بعد از نمازِ جمعہ شیعہ جامع مسجد میں مولانا سید نقی مھدی زیدی صاحب قبلہ امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر خطاب کریں گے۔
2 جمادی الثانی 7 بجے شب بسم اللہ ہاؤس میں مجلس شب شہادتِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا ہے، جس سے عالی جناب خطیب اہل بیت جناب جاوید عابدی صاحب قبلہ خطاب کریں گے۔
4 جمادی الثانی 1446 کو بعد از نمازِ مغربین امامبارگاہ آل ابوطالب میں الوادعی مجلس عزاء فاطمیہ منعقد ہوگی، جس سے عالی جناب مولانا سید نقی مہدی زیدی صاحب امام جمعہ تاراگڑھ اجمیر خطاب کریں گے۔