۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
جموں میں مسجد امام رضا کی عظیم الشان تقریب

حوزہ/ شہر جموں ہندوستان میں مسجد امام رضا علیہ السلام کی افتتاحی تقریب شاندار طریقے سے منعقد ہوئی، جس میں جموں وکشمیر کے علماء اور دانشوروں سمیت لداخی علماء و مؤمنین بھی شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر جموں میں مسجد امام رضا علیہ السلام کی افتتاحی تقریب شاندار طریقے سے منعقد ہوئی، جس میں جموں وکشمیر کے علماء اور دانشوروں سمیت لداخی علماء و مؤمنین بھی شریک ہوئے۔

جموں، مسجد امام رضا (ع) کی عظیم الشان افتتاحی تقریب

یہ تقریب شیعہ فیڈریشن جموں اور انجمنِ حسینی جموں کی مشترکہ کاوشوں سے منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد جناب فدا حسین صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ جناب عاشق حسین صاحب نے افتتاحی کلمات میں مسجد کی تاریخ اور تعمیراتی مراحل پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس مقدس مقام کو کمیونٹی کی اجتماعی جدوجہد کا ثمر قرار دیا۔

جموں، مسجد امام رضا (ع) کی عظیم الشان افتتاحی تقریب

تقریب کے مہمانان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین شیخ صادق رجائی، حجت الاسلام والمسلمین سید مختار جعفری، حجت الاسلام والمسلمین سید قمر حسنین رضوی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ جواد حبیب شامل تھے۔

اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین سید قمر حسنین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد معاشرتی اصلاح اور روحانی تربیت کا مرکز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد نہ صرف عبادت بلکہ تعلیم، اتحاد اور سماجی فلاح و بہبود کا مقام بھی ہے۔

انہوں نے مسلمانوں کے درمیان اخوت اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ جواد حبیب نے منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسجد امام رضا علیہ السلام کا قیام کمیونٹی کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔

انہوں نے حضرت حجت الاسلام والمسلمین الحاج مہدی مہدوی پور، نمائندہ محترم ولی فقیہ برائے ہندوستان، کا پیغام شرکاء تک پہنچایا، جس میں درج ذیل نکات پر زور دیا گیا: اتحاد کی اہمیت: مؤمنین کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کو مضبوط بنانے کی ضرورت۔
مسجد کے حقوق: مسجد کی حرمت کا تحفظ، اس کی آبادکاری، اور ہمسایوں کے حقوق کی ادائیگی۔ سماجی کردار: مسجد کو دینی، ثقافتی اور سماجی فلاح و بہبود کے مرکز کے طور پر استعمال کرنا۔ خدمات کا اعتراف: منتظمین اور کارکنان کی انتھک محنت پر شکریہ اور تحسین۔

حجت الاسلام والمسلمین سید مختار جعفری نے مسجد کی تعمیر کو اجتماعی اتحاد کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کے منصوبے کمیونٹی کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

جموں، مسجد امام رضا (ع) کی عظیم الشان افتتاحی تقریب

حجت الاسلام والمسلمین شیخ صادق رجائی نے اپنی تقریر میں مسجد کے سماجی کردار اور مختلف خطوں میں مساجد کے ذریعے کیے جانے والے فلاحی کاموں کا ذکر کیا۔

مولانا حبیب الرحمن، مولانا کرامت، مولانا کوثر، مولانا لطفی، مولانا مقدسی، مولانا زوار، مولانا افتخار اور دیگر علماء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مسجد کی تعمیر کو علاقے کے لیے ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔

جموں، مسجد امام رضا (ع) کی عظیم الشان افتتاحی تقریب

تقریب کے اختتام پر مسجد جامع اہل سنت جموں کے امام جماعت مولانا حبیب الرحمن نے مسجد کی تعمیر میں تعاون کرنے والے تمام افراد اور انجمنوں کا شکریہ ادا کیا۔ اجتماعی دعا کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

تقریب کے دوران ان افراد کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے مسجد کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔

جموں، مسجد امام رضا (ع) کی عظیم الشان افتتاحی تقریب

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .