۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
پارا چنار

حوزہ/فرینڈز کالونی سول لائنز علی گڑھ کے یونائٹیڈ اسپورٹ آف رائٹرز اکیڈمی کے صدر دفتر میں صوبۂ خیبر پختونخوا پاکستان کے ضلع کرم ایجنسی میں غیر انسانی اور دہشتگردانہ دلسوز سانحے میں بے گناہ مسافروں کے قتل عام کے خلاف ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرینڈز کالونی سول لائنز علی گڑھ کے یونائٹیڈ اسپورٹ آف رائٹرز اکیڈمی کے صدر دفتر میں صوبۂ خیبر پختونخوا پاکستان کے ضلع کرم ایجنسی میں غیر انسانی اور دہشتگردانہ دلسوز سانحے میں بے گناہ مسافروں کے قتل عام کے خلاف ایک تعزیتی جلسے کا انعقاد ہوا۔

تعزیتی ریفرنس میں شہر کے تمام حلقوں، فرقوں، قوموں اور طبقات سے قاریان، حفاظ، دانشوران، مصنفین، مقررین، علمائے کرام، ذاکرین، شعرائے کرام، ڈاکٹروں، پروفیسروں اور سماجی کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس کا آغاز حافظ مولانا محمد افضال احمد نے تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا۔

تعزیتی و مذمتی جلسے کا انعقاد اکیڈمی کے اعلیٰ عہدیداران و ممبران نے معصوم و بے گناہ مسافروں کے قتل عام کے خلاف اکیڈمی کے دفتر میں کیا۔

اکیڈمی کے با‌نی و صدر ڈاکٹر شجاعت حسین نے پاکستان کے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث عناصر کی شناخت کر فی الفور گرفتاری اور اُنھیں سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا اور وہاں کی سرکار سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ عوام کی حفاظت کے لیے پختہ چاک و چوبند انتظام کیا جائے۔

تعزیتی جلسے میں موجود جناب ڈاکٹر کمال الدین ہمدانی صاحب کے مشورے سے ایک یادداشت تیار کی گئی اور اسے علی گڑھ انتظامیہ کے ذریعے صدر ہند، آفس آف یو این او اور مختلف بین الاقوامی اداروں کو بھیجا گیا۔

یادداشت میں شدید الفاظ میں مذمتی بیان تحریر کیا اور حکومت خیبر پختونخوا سے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

آخر میں تعزیتی ریفرنس میں شریک شرکاء نے ضلع کرم ایجنسی میں مسلحانہ حملے میں معصوم مسافروں کی شہادت پر، شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .