حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان تحصیل میہڑ، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و مقامی تنظیموں کی جانب سے ضلع کرم پارا چنار میں مسافر گاڑیوں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے دلخراش واقعے میں بچوں، خواتین، بزرگوں اور جوانوں کی المناک شہادتوں کے خلاف، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ کاظمی میہڑ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ صدر حجت الاسلام و المسلمین مولانا مشتاق حسین چانڈیو، سابق تحصیل صدر حجت الاسلام و المسلمین مولانا عبد الرشید محسنی کی قیادت میں پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
پر امن احتجاجی مظاہرہ مختلف روٹ سے گزرتا ہوا گھنٹہ گھر المصطفیٰ چونک میہڑ پر پہنچا جہاں پر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے پاکستانی گورنمنٹ اور عسکری اداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مسلسل ہونے والی شیعہ نسل کشی کو روکا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو سر عام پھانسی دی جائے۔
احتجاجی ریلی میں سید حسن علی رضوی، مختیار سندھی ( جنرل سیکریٹری SUC تحصیل میہڑ )، میثم عباس جویو ( نائب صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون)، صابر حسین کہوسو ( رھنماء اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان )، سید آصف علی نقوی ( یونٹ سٹی صدر SUC میہڑ )، نوید احمد میرانی ( تحصیل آرگنائزر JSO میہڑ )، مولانا رفیق احمد روحانی، ظھیر عباس پنہور، اختر علی جویو، رضوان علی ساجدی ( نشر و اشاعت سیکریٹری JSO ڈویژن سیہون )، سید راشد حسین کاظمی، سید ریحان علی شاہ اور بڑی تعداد میں شیعہ سنی حضرات نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ