۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آرم جامعه مدرسین

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے پاراچنار مین ہونے والی شیعہ نسل کشی کے خلاف مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی بڑی تعداد کی شہادت نے ایک بار پھر تکفیریوں کے مکروہ اور وحشی چہرے کو بے نقاب کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے پاراچنار مین ہونے والی شیعہ نسل کشی کے خلاف مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی بڑی تعداد کی شہادت نے ایک بار پھر تکفیریوں کے مکروہ اور وحشی چہرے کو بے نقاب کر دیا۔

بیان کا متن:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستان کے علاقے پاراچنار میں ہونے والا دہشتگردانہ واقعہ کہ جس میں شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی بڑی تعداد شہید ہوئی، اس نے ایک بار پھر تکفیریوں کی مکروہ اور وحشیانہ حقیقت کو ظاہر کر دیا ہے، اور دلوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

استکبار اور صہیونی سازشوں کے ایجنٹ، ان جنایات کے ذریعے پاکستان میں شیعہ اور اہل سنت مسلمانوں کے درمیان وحدت کو نقصان پہنچانے اور مذہبی تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امت اسلامیہ کی طاقت کو دشمنان اسلام کے خلاف یکجا ہونے سے روکا جا سکے۔

یہ سازش، جو صہیونی انٹیلیجنس اور تھنک ٹینکس کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، جتنا بھی پیچیدہ اور منظم ہو، علماء اور عوام کی صبر و بصیرت اور علما کی روشنگری کے ذریعے ناکام ہو جائے گی، اور استکبار کے چھپے ہوئے ہاتھ آشکار ہوں گے۔

پاکستان کی حکومت اور سلامتی کے ادارے اگر ان شیطانی ایجنٹوں کی سازشوں کا سختی سے سامنا نہ کریں، تو یہ واقعات ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ان سازشوں کے مرتکب افراد کے خلاف سخت اقدامات کرنا اور مظلوم شیعوں کے خون کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ، پاراچنار کے عوام، اور پاکستان کے مجاہد علماء کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے، اور شہداء کے لیے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .