حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے پاراچنار کے مومنین کو نشانہ بنائے جانے پر عربی زبان میں ایک بیان جاری کیا ہے جس کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قال الله سبحانه:
"الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، أُوْلَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ۔"
(سورة البقرة: 155-157)
صدق اللہ العلی العظیم۔
پاراچنار میں ہمارے عزیزوں کے غم کی وجہ سے آج عزا کی تجدید ہوگئی ہے، غداری، ظلم و ناانصافی اور جارحیت کی وجہ سے درجنوں شہید یا زخمی ہو گئے۔ ہم بارگاہ خداوندی میں اس کی شکایت کرتے ہیں اور صاحب الزمان (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور اپنے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی خدمت میں اس دردناک مصیبت پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
یہ وہ مصیبت ہے کہ جس کے حل کے لیے ہمیں ذمہ دار اداروں میں سنجیدگی نظر نہیں آتی، حالانکہ ہم نے اپنے گزشتہ بیانوں میں متنبہ بھی کیا تھا اور یہ سب کچھ جو ہوا ان کی نظروں کے سامنے ہوا۔
ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم