پیر 9 دسمبر 2024 - 13:52
آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی سے عاشقانِ حسینی کی ملاقات+تصاویر

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں زیاراتِ عتبات عالیات اور مقاماتِ مقدسہ کے لیے آئے خصوصی کاروان عاشقانِ حسین علیہ السلام کا خیرمقدم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اپنے مرکزی دفتر میں زیاراتِ عتبات عالیات اور مقاماتِ مقدسہ کے لیے آئے خصوصی کاروان عاشقانِ حسین علیہ السلام کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ظالم حکمرانوں کے ادوار میں زیارت امام حسین علیہ السلام کے لیے آنے والوں کو اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی قربانیاں دینی پڑتی تھیں، لیکن آج الحمدللہ ایسے حالات نہیں ہیں۔ خدا نے آپ کو زیارت امام حسین علیہ السلام کے عظیم شرف سے نوازا ہے، لہٰذا اس زیارت کو اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنائیں۔

انہوں نے کہا: "جب آپ زیارت کے بعد اپنے وطن واپس جائیں گے تو آپ کے اہلِ وطن اور رشتہ دار آپ کی ملاقات کو آئیں گے، انہیں آپ میں واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ اگر وہ اس تبدیلی کے بارے میں سوال کریں، تو انہیں بتائیں کہ جس امام حسین علیہ السلام نے حضرت حر علیہ السلام کو دوزخ سے نکال کر جنت کے باغوں میں پہنچا دیا، اسی کریم امام کی زیارت نے مجھے بدل دیا ہے۔"

آیت اللہ العظمیٰ نے مزید کہا کہ اگر یہ مثبت تبدیلی واقع ہوگئی تو یہ آپ کی زیارت کی قبولیت کی نشانی ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha