۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی

حوزہ/ نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی سے پاکستان سے آئے زائرین کے وفود نے ملاقات کی۔ ان وفود میں حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور ایم پی اے سید اسد عباس بھی شامل تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی سے پاکستان سے آئے زائرین کے وفود نے ملاقات کی۔ ان وفود میں حجۃ الاسلام علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور ایم پی اے سید اسد عباس بھی شامل تھے۔

آیت اللہ العظمی بشیر نجفی نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے زیارت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں زائرین کو زیارت کے لیے شدید مشکلات اور قربانیاں دینا پڑتی تھیں، لیکن آج یہ سختیاں نہیں رہیں۔

مرجع تقلید نے تاکید کی کہ زیارت کو با مقصد بنایا جائے اور زائرین دعا کریں کہ اللہ ان کی زیارتوں کو قبول فرمائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر معصوم کی ضریح پر گناہ نہ کرنے کا عہد کیا جائے اور زیارت کے بعد اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .