۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ کربلا؛ بین الحرمین میں شہید سید مقاومت علامہ سید حسن نصراللہ کی مجلس چہلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا؛ بین الحرمین میں شہید سید مقاومت علامہ سید حسن نصراللہ کی مجلس چہلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔

فرزند آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی، حجۃالاسلام شیخ علی نجفی نے مجلس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہید سید مقاومت کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی جدوجہد، ایمان، اور قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ شہید سید مقاومت اس دور میں ایمان و استقامت کی ایک مثال تھے، جنہوں نے اپنی زندگی کو اللہ کی رضا کے لیے وقف کیا۔ ان کا ہر عمل اللہ کی خوشنودی کے لیے تھا اور یہی اصول ہمیں اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سید مقاومت کی مجلس چہلم میں شرکت اور خطاب

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سید مقاومت کا امام حسینؑ کے ساتھ تعلق ان کے ہر عمل میں جھلکتا تھا۔ انہوں نے عاشوراء کے پیغام "ھیھات منا الذلۃ" کو عملی طور پر اپنی زندگی میں نافذ کیا اور دشمن کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔ ان کی زندگی اطمینان اور ایمان کا مظہر تھی، جو "نفس مطمئنہ" کی واضح علامت ہے۔

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی نے فلسطین کے مسئلے پر شہید کے مؤقف کو واضح اور روشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔ ان کی استقامت اور عزم نے دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنایا اور امت مسلمہ کے لیے ایک راہ متعین کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام نے اسلامی اقدار کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن شہید سید مقاومت نے ان کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کیا اور امام حسینؑ کے راستے پر چلتے ہوئے شہادت کا جام نوش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .