حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
-
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سید مقاومت کی مجلس چہلم میں شرکت اور خطاب
حوزہ/ کربلا؛ بین الحرمین میں شہید سید مقاومت علامہ سید حسن نصراللہ کی مجلس چہلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔
-
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی قیادت میں نجف اشرف میں جلوس عزائے فاطمیہ کا اہتمام
حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں سالانہ جلوس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت حضرت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کی۔ یہ جلوس مرکزی دفتر نجف اشرف سے شروع ہو کر حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا۔
-
آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کے وکلاء و معتمدین کی دسویں کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ نجف اشرف میں صحن حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام، حرم امیر المؤمنین علیہ السلام میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کے وکلاء و معتمدین کی دسویں کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں شہید سید حسن نصراللہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اسلامی مزاحمت کی جدوجہد، امت مسلمہ کے اتحاد، اور مغربی ممالک کی دوہرے معیار کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی۔
-
حرم امام علی (ع) کی جانب سے شہید سید حسن نصراللہ کی یاد میں مجلس عزا کا اہتمام
حوزہ/ نجف اشرف حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی جانب سے شہید مقاومت، فخر المجاہدین علامہ سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھی شہداء کی ایصالِ ثواب کے لیے مسجد خضراء میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
-
زیارت اربعین، امام حسین (ع) سے وفاداری اور تجدید عہد کے لیے ایک الہی منصوبہ ہے: شیخ علی نجفی
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں زیارت اربعین کے لئے تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے زائرین کرام کا خیر مقدم کیا اور ان سے خطاب کرتے ہوئے بعض اہم نکات کی جانب اشارہ کیا۔
-
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی ’’حوزہ اور یونیورسٹی‘‘ کانفرنس میں شرکت
حوزہ/ آيت الله العظمیٰ حافظ بشير حسين نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے نجف اشرف میں منعقدہ ’’حوزہ اور یونیورسٹی‘‘ کانفرنس میں شرکت کی اور مرکزی دفتر کے بیان کو پڑھا۔
-
بابل گورنریٹ سے علامہ حلی (قدہ) اسکول کے اساتذہ و طلاب کے وفد کی مرکزی دفتر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی آمد؛
انسان کی زندگی ایک ایسا موقع ہے کہ جو دوبارہ پلٹ کر نہیں آئے گا اسلئے اسے خدا کی رضا کے حصول میں میں خرچ کرنا چاہئے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر نے کہا کہ ہمارے جوانوں کو مختلف سطحوں پرچیلنجوں کو سامنا ہے انہیں ان کے مذہبی نظریاتی اور اخلاقی شناخت کو مسخ کرنے کی سازش کی جارہی ہے اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے جوان خود کو حوزات علمیہ سے مرتبط رکھیں۔
-
رمضان المبارک میں انوار النجفیہ فاؤنڈیشن مومنین کی خدمت میں مصروف
حوزہ/ انوار النجفیہ فاؤنڈیشن آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے زیر نگرانی اور حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں عراق کے مختلف شہر میں رمضان المبارک کے پرمسرت موقع پر مومنین کی خدمت میں مصروف ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے فرزند حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کا دورۂ پاکستان
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی سربراہی میں مرکزی دفتر کے وفد نے جامعۃ الکوثر اسلام آباد اور سچ ٹی وی کا دورہ کیا اور اہم شخصیات سے ملاقات کی۔
-
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کا شہداء فتح و ظفر کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب؛
مرجعیت کے جہاد کے فتوے نے عالمی برادری پر ظاہر اور واضح کیا کہ مذہب معاشرے کا بنیادی عنصر ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرجعیت نے جہاد کے لئے جو فتوی صادر کیا تھا اس نے عالمی برادری کے لئے اس بات کی عکاسی کی کہ مذہب معاشرے میں بنیادی عنصر کی نمائندگی کرتا ہے ۔
-
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کا پشاور پاکستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملے پر مذمتی پیغام:
ہم دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے اپنے ویڈیو بیان میں اس دہشت گردانہ حملے کو بزدلانہ اور مجرمانہ کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک، مومنین، حکومت اور امن و امان پر حملہ قرار دیا اور متاثرہ افراد اور ان کے متعلقین کے ساتھ خود کو شمار کرتے ہوئے غیرت مندوں کو ان ظالموں سے انتقام یقینی بنانے پر تاکید کی ۔
-
دونوں شہید دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف فتح کے سپہ سالار تھے: حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ انہوں نے کہا: شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار اور ننگی تلوارتھے۔
-
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کا کویت کےامیر سے ٹیلیفون پر رابطہ
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شیخ منصور احمد الصباح کی رحلت پر اظہار تعزیت کےلئے کویت کے امیر شیخ نواف احمد الصباح سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی اور اپنی جانب سے انکی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کی۔
-
مجالس حسینیہ معاشرے کو دین،ثقافت اور اخلاق سے جوڑے رکھتی ہیں، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ مدیر مرکزی دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی نے کہا کہ مجالس حسینیہ معاشرے کو دین،ثقافت او راخلاق سے جوڑے رکھتی ہیں، دنیا کی بہت سی طاقتیں اوربہت سےادارے ان مجالس کی دشمن ہیں اور انہیں ختم کرنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں۔
-
عراق کے شہداء اپنے اہل وطن کے لئے ہمیشہ نور کی مانند منور رہینگے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کے مرکزی دفتر کے مدیر نے کہا کہ شریعت اسلامی اور اسکے محافظین و محامین رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت سے آج تک ظالموں، جابروں اور سرکشوں کے زد پر ہیں۔
-
عراقیوں کو جو امن و امان کی فضا نصیب ہے وہ حشد شعبی کی قربانیوں اور مجاہدانہ کوششوں کا نتیجہ ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے حشد شعبی کے اکیسویں بریگیڈ کے کیمپ کا دورہ کیا۔
-
منبر حسینی ایک عظیم و مقدس مدرسہ ہے منبر حسینی سے تمسک اور اسکی برکت سے ہی داعش پر تاریخی فتح حاصل ہوئی، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ مرکزی دفتر کے مدیر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ عراق اپنی ایک الگ راسخ دینی، تاریخی اور ثقافتی پہچان کا مالک ملک ہے، عراق مختلف ادیان ومذاہب، انبیاء کرام، کرامتوں اور خیرات الہیہ سے سرشار ملک ہے کہ جس کا شمار نہیں کیا جاسکتا، عراق ہی حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی قیادت میں اسلامی حکومت کا مرکز تھا اور ان شاء اللہ امام زمانہ عج کی آنے والی عالمی حکومت عادلہ کا مرکز بھی یہی ہوگا۔
-
شہداء فتح و ظفر کی یاد میں کانفرنس:
ہمارے شہیدوں نے اپنی قربانیوں کے ذریعہ اسلامی معاشرے میں دین و وطن کی محبت، اور انسانیت کے دفاع کا جذبہ عام کیا ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شہداء فتح و ظفر کی یاد میں منعقدہ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دونوں شہیدوں اور انکے ہمرکاب شہداء نےاپنے جہاد، اپنےمواقف اوراپنی قربانیوں کے ذریعہ اسلامی معاشرے میں دین و وطن کی محبت، کرامت و عزت اور انسانیت کے دفاع کا جذبہ عام کیا ہے۔
-
منبر حسینی سے متمسک رہیں، شہداء کے پاک خون کی برکت سےاسلام باقی رہے گا، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ شہداء کے پاک خون کی برکت سےاسلام باقی رہےگا اور اسی پر ہم اپنی آنے والی نسلوں کی بنیاد رکھیں گے اورانہیں بتائیں گے کہ قربانی عظیم ہدف ہے۔
-
جناب فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مصیبت اسلام اور پوری انسانیت کی مصیبت ہے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ مرکزی دفتر کے مدیر نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام ظلم و استبداد اور خدائی احکام پر تمام طرح کی زیادتیوں کے انکار اور اسکی مخالفت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آواز تھیں۔
-
ثقافتی حملوں کا مقابلہ کریں اور غیر منظم سوشل میڈیا کے استعمال کے خطرات سے ہوشیار رہیں، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے اپنےخطاب میں فرمایا کہ لازمی ہے کہ ہم معارف دین الہی سے واقف ہوں ساتھ ساتھ ہم معاشرے کو اس سے باخبر بھی کرتے رہیں تاکہ ہمارا پورا معاشرہ معارف دین الہی سے واقفیت رکھتا ہو۔
-
ممالک کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے ملک کی استقلالیت اور انکی ثقافت کا احترام کریں، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حوزہ/ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے یورپین یونین اتحاد کے سفیرمارٹن ہوٹ کا انکے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کہا کہ نجف اشرف کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں تاکہ مل کر جتنا ممکن ہوسکے انسانیت کی خدمت کی جاسکے۔