اتوار 2 مارچ 2025 - 10:33
شہید سید حسن نصر اللہ کی تشییع جنازہ میں حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی شرکت

حوزہ/ آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر کے مدیر، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شہید علامہ سید حسن نصر اللہ اور شہید سید صفی الدین کی تدفین کی تقریب میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر کے مدیر، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے شہید علامہ سید حسن نصر اللہ اور شہید سید صفی الدین کی تدفین کی تقریب میں شرکت کی۔

شیخ علی نجفی نے شہداء کے اہل خانہ اور ان کے محبین کو مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کا سلام، دعائیں اور محبتیں پہنچائیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان عظیم الشان شہیدوں نے امت اسلامیہ اور عرب معاشرے کے لیے بڑی قربانیاں اور بے شمار خدمات پیش کیں، اور بالآخر شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے۔

شیخ علی نجفی نے شہید علامہ سید حسن نصر اللہ کی قبر مبارک پر حاضری دی اور سورۃ الفاتحہ اور قرآن مجید کی بعض آیات کی تلاوت کی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی کے بیروت اور نجف اشرف کے مرکزی دفتر سے متعدد علمائے کرام بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha