پیر 6 اکتوبر 2025 - 21:10
نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی کے وکلاء و معتمدین کا گیارہواں اجلاس

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر نجف اشرف کی زیر نگرانی، حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں عراق بھر سے آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کے وکلاء و معتمدین کا گیارہواں عمومی اجلاس بعنوان "معاشرے کی تعمیر ہماری اجتماعی ذمہ داری" منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر نجف اشرف کی زیر نگرانی، حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کے صحن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں عراق بھر سے آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کے وکلاء و معتمدین کا گیارہواں عمومی اجلاس بعنوان "معاشرے کی تعمیر ہماری اجتماعی ذمہ داری" منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کی، جنہوں نے افتتاحی خطاب میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں اس با برکت موقع کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سالانہ اجلاس باہمی مشاورت اور فکری تبادلۂ خیال کے ذریعے ایسے عملی طریقے وضع کرنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے جو دین، وطن اور عراقی عوام کے تئیں ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مؤثر ثابت ہوں۔

نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی کے وکلاء و معتمدین کا گیارہواں اجلاس

شیخ علی نجفی نے اپنے خطاب میں موجودہ حالات کو "غیر معمولی" قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ امت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور متحدہ نظریہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کے بقول: “ہمیں فوری عمل، سنجیدہ منصوبہ بندی اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے اپنے دینی اور وطنی اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔”

انہوں نے واضح کیا کہ تبلیغ اور دینی رہنمائی کے میدان میں کام کرنے والوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کو مربوط اور مسلسل انداز میں جاری رکھیں، تاکہ ایک صالح اور بامقصد معاشرہ تشکیل پا سکے جو انبیاء و اولیاء علیہم السلام کی تعلیمات کا حقیقی مظہر ہو۔

شیخ علی نجفی نے وکلاء و معتمدین کی گزشتہ خدمات کو بھی سراہا، خاص طور پر زیارت اربعین اور دیگر بڑے اجتماعات کے دوران ان کی کوششوں کو۔ انہوں نے کہا کہ ان حضرات نے نوجوانوں کی تربیت، ان کی مرجعیتِ سے وابستگی اور تبلیغی و علمی سرگرمیوں میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا ہے۔

نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی شیخ بشیر حسین نجفی کے وکلاء و معتمدین کا گیارہواں اجلاس

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل سے رابطہ اور انہیں اہلِ بیتؑ کے علوم سے روشناس کرانا ہماری فکری و تمدنی پیش رفت کا ضامن ہے۔ ان کے مطابق، “نوجوانوں کو گمراہی سے بچانے اور ان کی فکری تعمیر کے لیے با مقصد منصوبہ بندی ناگزیر ہے، تاکہ پورا معاشرہ اس کے ثمرات سے فیضیاب ہو سکے۔”

اجلاس کے دوران متعدد اہلِ علم و فضل نے بھی تقاریر کیں جن میں انہوں نے معاشرتی اصلاح، دینی بیداری، تبلیغی منصوبہ بندی، اور حقیقی اسلامِ محمدی کے فروغ جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔ مقررین نے کہا کہ یہ تمام کوششیں عراق کے مؤمن و غیور عوام کی خدمت کے لیے کی جا رہی ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی قیادت اور سرپرستی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے، اس علمی و تنظیمی کاوش کو مرجع عالی قدر کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha