۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ المنتظر لاہور

حوزہ/ مختلف آئمہ جمعہ و جماعت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جامعۃ المنتظر نے مجتہدین، مفسرین قرآن، خطباء پیدا کئے، مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی حوزہ علمیہ کے شاگرد رہے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کی 72 سالہ تقریبات کے پہلے روز اس عظیم مادر علمی سے فارغ التحصیل ہونے والے آئمہ جمعہ و جماعت اور مدارس محسن ملت کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مولانا مرید حسین نقوی، مولانا شاہد حسین نقوی، مولانا حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا حسنین موسوی، مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی، مولانا اقبال کی کامرانی اور دیگر علماء نے بھی شرکت کی۔

مہتمم اعلیٰ علامہ افضل حیدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اسلامی مراکز ہیں، جہاں سے لوگوں کو تربیت، دینی ضروریات کا حل اور رہنمائی ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں،انہیں معاشرے کی ضرورت کے مطابق آسان انداز سے تبلیغ کرنی چاہیے۔

علماء انبیاء کے وارث ہیں، معاشرتی ضرورت کے مطابق آسان انداز میں تبلیغ کریں، علامہ محمد افضل حیدری

انہوں نے کہا کہ 72 سالہ تقریبات کے عنوان سے علماء اجلاس اس لیے بلایا گیا ہے، تاکہ علماء ایک دوسرے کے دکھ سکھ سے آگاہ ہوں اور رئیس الجامعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی بھی خواہش تھی کہ وہ اپنے شاگردوں کی زیارت کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا، بالخصوص پاکستان میں جامعہ سے فارغ التحصیل ہزاروں علماء ہیں جو معاشرے میں اسلامی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، کوئی قومی تنظیم ہو، مسجد، مدرسہ یا خطابت کا میدان ہر صوبے میں جامعتہ المنتظر کے شاگردان موجود ہیں۔

جامعہ المنتظر کا اعزاز ہے کہ مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی بھی اسی مادر علمی میں زیر تعلیم رہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مساجد آباد نظر آنی چاہئیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہونا چاہیے۔

مختلف آئمہ جمعہ و جماعت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدارس اور مساجد کو بہتر نظم و ضبط سے چلانے پر توجہ دی جانی چاہیے، پیش نماز میں شرعی صفات ہونی چاہیئں۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعة المنتظر نے مجتہدین، مفسرین قرآن، خطباء پیدا کئے اور اسی جامعة المنتظر سے وہ فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بینکوں میں دوسرے مکاتب فکر کی طرح شیعہ علماء کو بھی اسلامی معاشی مشیر مقرر کیا جائے، کیونکہ شیعہ بھی ان بینکوں میں پیسے جمع کرواتے ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ علماء کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

کل بروز اتوار حمایت از فلسطین کانفرنس میں علامہ محمد تقی نقوی، علامہ شبیر میثمی، علامہ محمد افضل حیدری، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .