ہفتہ 11 اکتوبر 2025 - 17:17
جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ سرگودھا میں 2 روزہ سالانہ اجلاس کا انعقاد / پاکستان بھر سے جید علماء و واعظین کی شرکت

حوزہ/ پاکستان کی معروف دینی و علمی درسگاہ جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ سرگودھا میں 2 روزہ سالانہ اجلاس کے پہلے دن علماء و واعظین کے خطابات کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی معروف دینی و علمی درسگاہ جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ زاہد کالونی بھلوال روڈ سرگودھا میں روحانی، علمی اور فکری و تبلیغی 2 روزہ اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس 11-12 اکتوبر 2025ء بروز ہفته - اتوار کے مطابق شیڈول ہے۔ جس میں ملک بھر کے جید علماء کرام و واعظین خطاب فرمائیں گے۔

مدرسہ کا یہ سالانہ اجتماع برائے بلندی درجات بانی و مؤسس حضرت آیت الله الشیخ محمد حسین النجفی رحمة الله عليه منسوب کیا گیا ہے۔

پرنسپل مدرسہ مولانا ملک محمد اشرف، منتظم علی مولانا نصرت عباس مجاہدی، ناظم مدرسہ مولانا کاشف حسین النجفی نے علاقہ بھر کے مؤمنین سے بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے۔

جامعہ علمیہ سلطان المدارس الاسلامیہ سرگودھا میں 2 روزہ سالانہ اجلاس کا انعقاد / پاکستان بھر سے جید علماء و واعظین کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha