۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس علمائے شیعہ پاکستان

حوزہ/ مجلس علمائے شیعہ پاکستان کا اجلاس صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطہری کی زیر صدارت مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کا اجلاس صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطہری کی زیر صدارت مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں منعقد ہوا۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جیکب آباد کا اہم اجلاس، علماء و مبلغین اور آئمہ جمعہ کی شرکت

تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے علمائے کرام اور مبلغین آئمہ جمعہ و جماعت شریک ہوئے اس دوران اجلاس میں شریک شرکاء کی کثرت رائے سے علامہ سیف علی ڈومکی کو مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جیکب آباد کا اہم اجلاس، علماء و مبلغین اور آئمہ جمعہ کی شرکت

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس علمائے شیعہ ملک بھر کے علماء کرام کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے جو علماء کرام کے اجتماعی معاملات میں رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قومی و دینی معاملات میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

علامہ عبداللہ مطہری نے مجلس علمائے شیعہ کے نصب العین اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مجلس علمائے شیعہ ہر تین ماہ بعد سیمینار منعقد کرکے اہم دینی موضوعات اور حالات حاضرہ پر علماء کرام کی رہنمائی کرتی ہے۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جیکب آباد کا اہم اجلاس، علماء و مبلغین اور آئمہ جمعہ کی شرکت

رپورٹ کے مطابق، نو منتخب ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے مولانا محمد بخش محمدی کو ضلعی نائب صدر، مولانا ارشاد علی سولنگی کو جنرل سیکریٹری اور مولانا مظہر عباس صادقی کو سیکرٹری تبلیغات مقرر کیا۔

مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جیکب آباد کا اہم اجلاس، علماء و مبلغین اور آئمہ جمعہ کی شرکت

مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جیکب آباد کا اہم اجلاس، علماء و مبلغین اور آئمہ جمعہ کی شرکت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .