۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس وحدت پاکستان

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی ضلع صحبت پور کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر ضلع صحبت پور پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی ضلع صحبت پور کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر ضلع صحبت پور پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق، انہوں نے بھنڈ شہر کی مسجد و امام بارگاہ اور شہر کا مکمل دورہ کیا جو ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ افراد میں راشن اور دیگر سامان تقسیم

مجلس وحدت المسلمین کے سینئر رہنماؤں نے صحبتِ پور سٹی میں ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ابھی تک لاکھوں لوگ روڈوں پر بیٹھے ہوئے ہیں حکومت ان علاقوں سے اب تک نا تو پانی نکال سکی ہے اور نا ہی متاثرین کو خیمے اور راشن دے سکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحبت پور میں عزاداروں کے خلاف عزاداری اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے جرم میں ایف آئی آرز کا اندراج شرمناک حرکت تھی اور اس سے زیادہ شرمناک حرکت ایک عزادار کو گرفتار کر کے ایس ایچ او کا اسے مفرور مجرم کی گرفتاری قرار دے کر تشہیر کرنا سنگین غلطی تھی عزاداری امام حسین علیہ السلام جرم نہیں عبادت ہے ہم ایسی ایف آئی آرز کو پاؤں تلے روندیں گے جو چہلم شہدائے کربلا کے خلاف ہوں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ صحبتِ پور شہر میں چہلم شہدائے کربلا کا سالانہ جلوس عزا آئندہ سال بھی بر آمد ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ صحبت پور کے مومنین اور عزاداروں کے حوصلے بلند ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ہر منزل پر عزاداروں کے شانہ بشانہ نظر آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم ضلع صحبت پور کی ضلعی شوری کا اجلاس منعقد ہوا نیز جماعتی الیکشن کے نتائج کی روشنی میں سید شاہد حسین شاہ جیلانی کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سید مہر شاہ کی امام بارگاہ پر متاثرین سیلاب میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔

سیلاب سے متاثرہ افراد میں راشن اور دیگر سامان تقسیم

سیلاب سے متاثرہ افراد میں راشن اور دیگر سامان تقسیم

سیلاب سے متاثرہ افراد میں راشن اور دیگر سامان تقسیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .