حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صوبائی رہنما علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے کوہاٹ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری روابط ذاکر نوروز علی کربلائی بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں خیبرپختونخواہ میں ملت تشیع کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوئی، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے علامہ سید عبدالحسین الحسینی کو مذکورہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
آپ کا تبصرہ