۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی قیادت میں تنظیمی وفد نے ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد عبدالحئی بلوچ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم اور عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی قیادت میں تنظیمی وفد نے ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد عبدالحئی بلوچ سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر آغا سہیل اکبر شیرازی صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر ممتاز علی حاجی ھدایت اللہ گوشانی شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور عزاداروں و عزاداری کونسل کے درمیان تعاون کے باعث مجالس عزا اور عزاداری کے پروگرامز امن و امان سے منعقد ہوئے۔

انہوں نے کہا: صحبتِ پور میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ہر سال جلوس عزا نکلتا ہے مگر افسوس کہ گذشتہ سال عزاداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے حکومت یہ مقدمہ واپس لیتے ہوئے اس دفعہ جلوس اربعین کے سلسلے میں مکمل تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں قدیمی جلوسوں خصوصاً حاجی شہر درگاہ فتح پور شریف اور کوٹ بچل شاہ کے قدیمی عاشورا جلوسوں کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے ان جلوسوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی تعاون قیام امن میں مفید ہے۔ پولیس اور عزاداروں بانیان مجالس کا باہمی تعاون انتہائی احسن انداز سے ایام عزا کے انعقاد کا باعث ہوا ان شاءاللہ تعالیٰ یہ باہمی تعاون چہلم شہدائے کربلا سمیت سال بھر جاری رہے گا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ڈی آئی جی پولیس عبدالحئی بلوچ کو ایام عزا میں تعاون کرنے پر شیلڈ پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .