۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مقصود علی ڈومکی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام نے مختصر اصحاب کے ساتھ یزیدی سلطنت کو عبرتناک شکست دے کر بنوامیہ کے دین دشمن کردار کو بے نقاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام نے مختصر اصحاب کے ساتھ یزیدی سلطنت کو عبرتناک شکست دے کر بنوامیہ کے دین دشمن کردار کو بے نقاب کیا۔ دین اسلام میں انحراف کا آغاز تب ہوا جب نظام حکومت کو نظام امامت و ولایت سے منحرف کرکے ملوکیت میں تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا: امام حسین علیہ السلام کا قیام ہر دور کے اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے۔ نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی بے مثال قربانی سے دین اسلام میں بڑھتے ہوئے انحراف کا راستہ روکا اور حق و باطل میں واضح صف بندی کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: یوم عاشور پر حکومت اور ریاستی اداروں کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے چاہئیں جبکہ عزاداری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مذہبی عبادت اور عزاداری میں مکمل تعاون کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان میں بسنے والے شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب امام حسین علیہ السلام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی اور انقلاب حسینی امت مسلمہ کے درمیان نکتہ اتحاد ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام انسان حضرت امام حسین علیہ السلام کے بے مثل کردار کے باعث انہیں اپنا رہبر و رہنما مانتے ہیں۔ یوم عاشور کے موقع پر پوری امت مسلمہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے فکر اور مقصد کے ساتھ تجدید عہد کرے۔

نواسۂ رسول نے اپنی بے مثال قربانی سے دین اسلام میں بڑھتے ہوئے انحراف کا راستہ روکا

نواسۂ رسول نے اپنی بے مثال قربانی سے دین اسلام میں بڑھتے ہوئے انحراف کا راستہ روکا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .