۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
محسن علی ساجدی ونگانی

حوزہ / ڈویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن نے کہا: قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان اور آئین پاکستان کے مطابق ہمیں آزادی کے ساتھ عزاداری، سبیلیں، مجالس اور جلوس برپا کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پھل سٹی ضلع نوشہروفیروز سے ڈویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی ونگانی نے جلوس عزا کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان اور آئین پاکستان کے مطابق ہمیں آزادی کے ساتھ عزاداری، سبیلیں، مجالس اور جلوس برپا کرنے کا اختیار حاصل ہے اور یہ ہمارا آئینی حق ہے جس سے ہمیں روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں سنگینوں کے سایے، کنٹینروں کے حصار اور پولیس کی گاڑیوں میں عزداری ہر گز منظور نہیں، یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے۔

ڈویژنل صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سیہون ڈویژن نے کہا: پھل سٹی سندھ کا واحد شہر ہے جہاں عزاداروں کو انہی کی گاڑیوں سے اتار کر پولیس کی گاڑیوں میں امام بارگاہ تک لے جایا جارہا ہے۔ ہم پہلے سے بھی اس حوالے سے آواز بلند کرتے آرہے ہیں مگر افسوس کہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ہر سال یہی روش اپنی جارہی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں باقی شہروں کی طرح اس شہر میں بھی عزاداری سید الشہداء علیہ السلام مکمل آزادی کے ساتھ منانے دی جائے۔

ہمیں کنٹینروں کے حصار میں عزداری ہرگز منظور نہیں، یہ غیر آئینی اقدام ہے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .