۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم و سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں عزاداروں کی شہادت نائیجیرین حکومت کے یزیدی کردار کا عکاس ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم و سربراہ عزاداری کونسل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: نائیجیریا میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں سات عزاداروں کی شہادت اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ المناک واقعہ نائیجیرین حکومت کے یزیدی کردار کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا: اپنے ہی شہریوں پر مسلسل گولیاں چلانا اور معصوم انسانوں کا خون بہانا نائیجیرین حکومت کا وطیرہ ہے۔ ابھی دنیا بھر کے لوگ نائیجیرین فورسز کے ہاتھوں کانو اور زاریا کے مومنین کا قتل عام اور بقیہ اللہ امام بارگاہ کی تخریب نہیں بھولے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا: علامہ ابراہیم زکزاکی نائیجیریا کے بہادر حسینی ہیں جنہوں نے اپنے چھ جوان بیٹے راہ خدا میں قربان کر دئے۔ حالیہ سانحے میں بھی ان کا جوان بھتیجا "محسن یعقوب زکزاکی" شہید ہوا ہے جوکہ زکزاکی خاندان کی راہ حسینیت میں قربانی کی نئی مثال ہے۔ زکزاکی عصر حاضر میں ایثار اور استقامت کی علامت بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا: دنیا بھر کے لوگ، اسلامی تنظیمیں اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے نائیجیریا میں جاری قتل عام پر آواز بلند کریں۔ نائیجیرین حکومت کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ اغیار کی خوشنودی کے لئے اپنوں کا خون بہانا شرمناک عمل ہے اور انہیں اسے اس خون ناحق کا جواب دینا ہوگا۔

نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں عزاداروں کی شہادت نائیجیرین حکومت کے یزیدی کردار کا عکاس ہے

نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں عزاداروں کی شہادت نائیجیرین حکومت کے یزیدی کردار کا عکاس ہے

نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں عزاداروں کی شہادت نائیجیرین حکومت کے یزیدی کردار کا عکاس ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .