۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ زکزاکی

حوزہ / اسلامی تحریک نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے ماہ محرم کے آخری جمعہ کے موقع پر نائیجیریا کے شیعوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں خدا کی راہ میں ثابت قدم رہنے اور مقاومت کرنے کی دعوت دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کے آخری جمعہ کے موقع پر نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنے ایک خطاب میں اس ملک کے شیعوں کو جبر اور دباؤ کے خلاف خدا کی خوشنودی اور رضایت حاصل کرنے کے لیے خدا کی راہ میں ثابت قدم رہنے اور مقاومت کرنے کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے ہاؤسا زبان میں جاری ایک مختصر پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا: "ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے اور اچھے کاموں کی آبیاری کرنے اور آخرت کے لیے ذخیرہ کرنے کی جگہ ہے۔ اسی لیے ہم خدا کی خوشنودی اور رضایت حاصل کرنے کے لیے اس کی راہ میں ثابت قدم ہیں کیونکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی رازق ہے اور دنیا اور آخرت میں ہماری کوششوں کا بہترین بدلہ دے گا"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .