۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیل در نیجریه

حوزہ/اسلامی تحریک نائجیریا کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کی جانب سے، شمالی ریاست جیگاوا کے شہر ہیڈجے کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں تک خوراک اور ادویات کے امدادی سامان تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے بعض ذرائع اور مقامی میڈیا کے مطابق، حالیہ دنوں میں نائیجیریا کی شمالی ریاستوں کے کئی علاقے بالخصوص جیگاوا ریاست کا شہر ہیڈجے سیلاب اور دریائی سیلاب کی زد میں آچکا ہے، جس سے اب تک کئی زیر تعمیر عمارتوں سمیت زرعی زمینیں تباہ ہو چکی ہیں۔

شیخ ابراہیم زکزاکی کی شمالی نائیجیریا کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امداد

تفصیلات کے مطابق، سیلابی صورتحال کے بعد نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور اہل تشیع کے خیرین کے ایک وفد کی کوششوں سے امدادی پیکج بشمول خوراک اور طبی سامان متاثرہ علاقوں کے ضرورت مندوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی کی شمالی نائیجیریا کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امداد

واضح رہے کہ جیگاوا ریاست جس کا مرکز Dutse ہے، جو کہ شمال مغرب میں واقع نائیجیریا کی چھتیسویں ریاستوں میں سے ایک ہے اور اس خطے کی نصف سے زیادہ آبادی مسلمانوں کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .