۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار وکیل شیخ زکزاکی با نماینده واتیکان در ایالت کانو

حوزہ/ نئے سال کے موقع پر نائجیریا کی ریاست کانو میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے نمائندے شیخ دالحو عبدالمومن نے اس خطے میں ویٹیکن کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئے سال کے موقع پر نائجیریا کی ریاست کانو میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے نمائندے شیخ دالحو عبدالمومن نے اس خطے میں ویٹیکن کے نمائندے سے ملاقات اور گفتگو کی۔

شیخ زکزاکی کے نمائندے اور وکیل نے نئے سال کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کے ساتھ برتاؤ سے کہیں زیادہ لوگوں اور انسانی معاشروں کے ساتھ برتاؤ کے سلسلے میں اہمیت کے قائل تھے۔ امام علیہ السلام کا نظریہ یہ تھا کہ ’’ فإنَّهُم صِنفانِ ، إمّا أخٌ لَكَ في الدِّينِ ، أو نَظيرٌ لَكَ في الخَلقِ‘‘ لوگ سماجی طور پر دو قسموں میں بٹے ہوئے ہیں، ان میں سے کچھ دینی بھائی ہیں اور کچھ خلقت کے اعتبار مسلمانوں جیسے ہی ہیں۔ لہٰذا امام علی علیہ السلام نے ان میں سے ہر ایک کے ساتھ خدا اور سنت رسول خداؐ اور انسانی وقار کے مطابق عمل کیا ۔

اس ملاقات میں ریاست کانو میں ویٹیکن کے نمائندے نے مسلمانوں بالخصوص شیعوں کی مذہبی تعلیمات کی طرف رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذاہب درمیان اتحاد باعث فخر ہے اور اسی میں دنیا و آخرت کی سعادت نہاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .