۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار با زکزاکی

حوزہ/ نیمۂ شعبان، ولادت باسعادت منجی عالم بشریت کی مناسبت سے اور اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک کے اراکین نے شیخ زکزاکی کی رہائش گاہ پر جشن تولد کو بڑے عقیدت و احترام سے منایا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیمۂ شعبان، ولادت باسعادت منجی عالم بشریت کی مناسبت سے اور اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک کے اراکین نے شیخ زکزاکی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

انتظار فرج مسلمانوں کی بہترین عبادت : شیخ ابراہیم زکزاکی

انتظار فرج مسلمانوں کی بہترین عبادت : شیخ ابراہیم زکزاکی

اس دوستانہ ملاقات میں شیخ ابراہیم زکزاکی نے تحریک کے اراکین کو خوش آمدید کہا اور اعیاد شعبانیہ بالخصوص حضرت بقیۃ الله الاعظم عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف کے ایام ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتظار فرج کو مسلمانوں کیلئے بہترین عبادت قرار دیا۔

انتظار فرج مسلمانوں کی بہترین عبادت : شیخ ابراہیم زکزاکی

اسلامی تحریک نائیجیریا کے اراکین اور نمائندوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی سے ہونے والی اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طولانی عمر کیلئے دعا کی۔

انتظار فرج مسلمانوں کی بہترین عبادت : شیخ ابراہیم زکزاکی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی شیعہ تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی 1332 شمسی میں شمالی نائیجیریا میں پیدا ہوئے۔ آپ ایران کے اسلامی انقلاب اور امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ سے متاثر ہو کر شیعہ ہو گئے اور آپ نے نائیجیریا اور اس کے پڑوسی ممالک میں اسلامی تحریک نائیجیریا کو وجود میں لایا اور تین سو سے زائد اسلامی اسکول قائم کئے۔

انتظار فرج مسلمانوں کی بہترین عبادت : شیخ ابراہیم زکزاکی

انتظار فرج مسلمانوں کی بہترین عبادت : شیخ ابراہیم زکزاکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .