۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
دیدار جمعی از قاریان قرآن  کریم با شیخ زکزاکی

حوزہ/ نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے ابوجا میں اپنی رہائش گاہ پر قاریان قرآن مجید کے ایک گروپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے ابوجا میں اپنی رہائش گاہ پر قاریان قرآن مجید کے ایک گروپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس اجلاس میں قرآن مجید کو نذرآتش کرنے اور اس گھنونے جرم کے حوالے سے دنیا کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے قرآن مجید پر عمل کرنے کو عزت، ترقی اور عظمت کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ امت اسلامیہ کے اتحاد واتفاق کا ایک بنیادی ذریعہ قرار دیا اور کہا: "قرآن خدا وند متعال کا معجزہ ہے اور اس کا ہر ایک لفظ انسان کے لیے بہترین رہنما ہے۔

انہوں نے قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے اور اس کی تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت جیسے مسائل کے سلسلے میں کچھ اہم نکات کا بھی ذکر کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .