حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے ابوجا شہر میں اپنی رہائش گاہ پر ایران، عراق، لبنان اور شام سے آئے ہوئے حوزہ علمیہ کے طلباء اور علماء کے ایک گروپ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں شیخ زکزاکی نے تبلیغ دین کو اہل بیت علیہم السلام کا شیوہ قرار دیا اور کہا: تبلیغ شریعت اور وہ تمام تعلیمات جو آپ نے حوزہ علمیہ میں گزشتہ چند سالوں میں سیکھا ہے اب سے آپ کی زندگی کے سب سے بنیادی اور اہم مسائل میں سے ایک ہونا چاہیے،کیوں کہ تبلیغ دین ہی اہل بیت علیہم السلام کا شیوہ ہے اور راہ سعادت ہے۔