حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے مرکز مدیریت حوزہ علمیہ اور جامعۃ المصطفی کے تعاون سے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شیخ زکزاکی افریقہ کو ثقافتی طور پر متحول کر دیا۔
انہوں نے کہا: افریقہ نے حالیہ صدیوں کی پیشرفت میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افریقی خطہ مستقبل کی پیشرفت میں بھی موثر ثابت ہو سکتا ہے۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے کہا: مغربی تہذیب نے محدود کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن چونکہ ان کی تہذیب فقط مادیت پرستی اور خود غرضی پر ختم ہوتی ہے لہذا اس نے ہمیشہ انسانیت کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے کہا: افریقہ نے ثقافتی نقطہ نظر سے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کی ہیں چونکہ دشمن نے فقط افریقہ کے قدرتی وسائل کو لوٹنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کے انسانی وسائل کو غارت کرنے سے بھی باز نہ آیا۔
حجت الاسلام والمسلمین عباسی نے مزید کہا: مغرب کی مادیت پرستی اور خود غرضی کی ثقافت ہی غزہ میں بھی ہزاروں افراد کی شہادت کا باعث بنی ہے۔ یہ تاریکی اور ظلمت کی ثقافت ہے جس کا آج دنیا مشاہدہ کر رہی ہے البتہ افریقہ نے اس ظلم کو دنیا کے کسی بھی حصے سے زیادہ سہہ رکھا ہے۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے کہا: شیخ زکزاکی ان شخصیات میں سے ہیں جو افریقہ جیسے خطے میں ثقافتی تبدیلی لانے میں کامیاب رہے۔