۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
غزہ

حوزہ/ قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی جانب اشارہ کئے جانے کے بعد جمعرات کو غزہ میں لوگوں نے جشن منایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی جانب اشارہ کئے جانے کے بعد جمعرات کو غزہ میں لوگوں نے جشن منایا۔

قطر کی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

اس اعلان کے بعد غزہ میں لوگوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں نعرے لگائے اور مکمل کامیابی حاصل کرنے تک مزاحمت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

قطر کے اس بیان کے بعد غزہ کے فلسطینی بہت خوش ہیں جب کہ ذرائع نے جمعرات کی شب بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد اور مغویوں کی واپسی کا مطالبہ کیا، اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے بھی صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .