حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منامہ کے امام حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد صنقور نے بحرین کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں صہیونی حکومت کی ذلت آمیز شکست کا اور اسے چھپانے کے لیے اس ظالم حکومت کی اپنی ناکام کوششوں کا ذکر کیا اور کہا: اگر اسرائیلی حکومت اپنے ساتھ انصاف کرتی اور اپنے مفادات کا خیال رکھتی تو اپنی شکست تسلیم کر لیتی، لیکن اس نے اپنی اسکتباری فطرت کو ظاہر کر دیا ، یہی وجہ ہے کہ اسے مسلسل ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: صہیونی حکومت اسی دیوانگی اور جنون کی حالت میں رہے گی اور وہ اسی پاگل پن میں غزہ پر حملہ کرتی رہے گی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنے والا، اسے یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہونا پڑے گا کہ اس کی فتوحات کا وقت گزر چکا ہے جو اب دوبارہ کبھی واپس نہیں آنے والا، صہیونی حکومت کو غزہ سے باہر نکلنا ہی ہوگا، اسے اس دن کا انتظار کرنا چاہیے جب وہ سرزمین فلسطین اور سرزمین اسلام سے بے دخل کر دیا جائے اور ایک شرمناک شکست کا سامنا کرے گا، کیونکہ ایک برا انجام اس کا انتظار کر رہا ہے۔
خطبے کے آخر میں شیخ صنقور نے کہا: رفح میں صہیونی حکومت کے جرائم اور عام شہریوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس کے ذریعہ اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہے اور اس فتح کے خواب کو سچ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جسے اس نے سات مہینے پہلے دیکھا تھا، لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ اسے ذلت آمیز شکست اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔