۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ پٹی کے شمال میں صیہونی حکومت کے شدید حملوں کے ساتھ ہی فلسطین کی وزارت صحت نے شہداء کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہونے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ صیہونی عبوری حکومت غزہ کی پٹی کے شمالی حصے پر فاسفورس بموں سے بمباری کر رہی ہے۔

فلسطینی اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر عبوری صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے گزشتہ تین ہفتوں سے صہیونیوں کے شدید ترین فضائی حملوں کی زد میں ہیں۔

اس سے قبل ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ نے غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کی شدت کو چونکا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ کے ہسپتال وسائل اور آلات کی کمی کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .