حملہ
-
ویڈیو/ مقبوضہ تل ابیب پر حزب اللہ کا حملہ؛ بڑے پیمانے پر تباہی
حوزہ/ حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ تل ابیب پر میزائل حملوں کے بعد ہونے والے نقصانات کا اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
-
لبنان کا اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت کا اعلان
حوزہ/ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مسلح افواج پر جاری مسلسل حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت درج کروائے گا۔
-
رکن مجلس خبرگان رہبری:
صہیونی حکومت غزہ و لبنان تک محدود نہیں رہے گی، ایران بھی نشانے پر ہے
حوزہ/ حجتالاسلام والمسلمین سید محمدعلی مدرسی طباطبایی نے حوزہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج حق اور باطل کا معرکہ نہایت حساس مرحلے پر پہنچ چکا ہے۔ اگر صہیونی حکوح کو کسی کامیابی کا موقع ملتا ہے تو وہ غزہ اور لبنان تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ اس کے بعد شام، عراق اور ایران پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کرے گی۔
-
حزب اللہ زندہ ہے؛ غاصب اسرائیل کے خلاف اہم کاروائی
حوزہ/غاصب صیہونی فوج کی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 200 سے زائد میزائل فائر کیے ہیں۔
-
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کی عالمی برادری سے فوری مدد کی درخواست
حوزہ/ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر تدروس آدھانوم غبریسس نے غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے طبی عملے پر حملوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
لبنان میں ایک پیغمبر کی قبر مبارک پر اسرائیلی حملہ
حوزہ/ لبنان کی شیعہ سپریم کونسل نے اپنے بیان میں صہیونی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے جس میں اسرائیلی فوجیں جان بوجھ کر لبنان کی مساجد، عبادت گاہوں اور زیارت گاہوں کو تباہ کر رہی ہیں۔
-
امام جمعہ نجف اشرف کے گھر پر حملے کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے مقتدی صدر کی آمد
حوزہ/ عراق میں تحریک صدر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مقتدی صدر نے آج نجف اشرف کے امام جمعہ، حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی، سے ملاقات کی۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت؛ ولایت فقیہ اور عوام کی ہوشیاری کا ثمر ہے: امام جمعہ ایلام
حوزہ/ ایلام میں نمائندہ ولی فقیہ، حجتالاسلام والمسلمین کریمی تبار نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مضبوط دفاعی طاقت کو ولایت فقیہ کی قیادت اور عوام کی ہوشیاری کا نتیجہ قرار دیا۔
-
جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان:
غاصب اسرائیل کے حملوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی نظام کا کامیاب اور مستحکم ردعمل، قابلِ تعریف
حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان نے غاصب اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی نظام کی کامیاب کوشش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے حملوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی نظام کا کامیاب اور مستحکم ردعمل، قابلِ تعریف ہے۔
-
سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ حملہ؛ سپاہ پاسداران کے کمانڈر سمیت 10 افراد شہید
حوزہ/ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے نِک شہر میں ایک چیریٹی تقریب سے واپسی کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران (IRGC) کے ایک اعلیٰ کمانڈر اور بلدیاتی کونسل کے سربراہ سمیت دس افراد شہید ہو گئے۔
-
شب گذشتہ صہیونی حملے میں ایرانی فوج کے دو اہلکار شہید
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک اعلان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
-
ملائیشیا کی جانب سے ایران پر صیہونی حملے کی شدید مذمت
حوزہ/ ملائیشیا نے صیہونی حکومت کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ یہ حملے خطے کے استحکام کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔
-
ایران پر صیہونی کے تمام حملے ناکام، افواہوں کے جال میں نہ آئیں: ایئر ڈیفنس کا دوٹوک پیغام
حوزہ/ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی مقامات پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کو ملک کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنادیا۔ایران کے تمام شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں اور تمام اداروں، اسکولوں اور کاروباری مراکزی کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
-
حزبالله لبنان نے سید ہاشم صفیالدین کی شہادت کی تصدیق کردی
حوزہ/ حزبالله لبنان نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حزبالله کی مجلسِ عاملہ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہاشم صفی الدین، صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
-
عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کا مقبوضہ فلسطین کے ایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا
حوزہ/ عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے آج ایک نئے ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔ یہ حملہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف، فلسطینی اور لبنانی عوام کی حمایت میں کیا گیا ہے۔
-
امریکہ کی جنگ بندی کی کوششیں صرف عوام کو فریب دینے کے لیے ہیں: استاد حوزہ علمیہ قم
حوزہ/ حجتالاسلام والمسلمین ولیاللہ لونی نے کہا کہ غاصب اسرائیل امریکی حمایت کے ساتھ خطے میں جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، اور امریکہ کی جنگ بندی کی کوششیں محض عوام کو فریب دینے کے لیے ہیں جو در اصل صیہونی جرائم کو مزید جاری رکھنے لیے کی جا رہی ہیں۔
-
ایران کا امریکہ کو انتباہ: حملے کا سوچا بھی تو تباہ کن نتائج ہوں گے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر امریکہ کو خبردار کردیا ہے۔
-
ہندوستان سمیت دنیا کے 40 ممالک کا اسرائیلی اقدامات کے خلاف مشترکہ بیان
حوزہ/ 40 مختلف ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے امن فوجی دستوں (یونیفل) پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
-
اسرائیلی کو جنگی اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کے دفاتر پر فلسطین حامیوں کا حملہ
حوزہ/ فلسطین کے حامیوں نے برطانیہ میں اسرائیلی جنگی اسلحہ تیار کرنے والی کمپنیوں سے وابستہ دفاتر پر حملہ کیا۔
-
اسرائیل کی بربریت نے مزاحمت کی تحریک کو مزید قوی بنا دیا ہے: آیت اللہ غروی
حوزہ/ آیت اللہ سید محمد غروی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں پیجرز کے ذریعے کیے گئے دھماکے انسانیت سوز جرم ہیں جنہوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ حملے عالمی قوانین کے بالکل خلاف ہیں، ایران کے انتقامی حملے درست وقت پر کئے گئے، جس نے مزاحمت کو مزید مستحکم کر دیا۔
-
رہبر معظم کی اقتدا میں نماز جمعہ کا قیام میزائل سے زیادہ اثر انداز تھا: امام جمعہ سیرجان
حوزہ/ ایران کے شہر سیرجان کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین مسلمیزاده نے نماز جمعہ کمیٹی کے اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی رہنما کی شہادت اسلامی دنیا کے لیے ایک عظیم نقصان ہے۔
-
صہیونی فوجیوں کا لبنان کی ایک مسجد پر حملہ
حوزہ/ صہیونی فوجیوں کی جانب سے غیر فوجی مقامات اور بنیادی ڈھانچوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی تسلسل میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا جو ایک اسپتال کے قریب واقع تھی۔
-
فلسطین کے حامیوں کے حملے کے بعد سوئیڈن کی وزیر خارجہ پارلیمنٹ سے فرار
حوزہ/ فلسطین کے حامیوں نے سوئیڈن کی وزیر خارجہ، ماریا مالمر اسٹنرگارڈ، پر ٹماٹر اور پیاز پھینکنے جس کے بعد پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ مچ گیا اور وزیر کو پارلیمنٹ سے فرار ہونا پڑا۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی کا سپاہ پاسداران اور فوج کی خدمات پر خراج تحسین/ اللہ آپ کو دنیا اور آخرت کی سعادت و سیادت نصیب فرمائے
حوزہ/ آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے اپنے درس کے آغاز میں "وعدہ صادق 2" آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے سپاہ پاسداران، فوج اور وزارت دفاع کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے کامیاب میزائل حملے کو اللہ کی خاص عنایت قرار دیا۔
-
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کا آپریشن "وعدہ صادق 2" پر خراج تحسین
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیان میں سپاہ پاسداران کے کامیاب میزائل حملے اور اسرائیل کے عسکری، سیکیورٹی اور اسٹریٹجک مراکز پر آپریشن "وعدہ صادق 2" کے دوران کیے گئے حملے کو خوب سراہا ہے، اس کامیاب کارروائی نے امتِ مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سر فخر سے بلند ہوگیا۔
-
سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے کے بعد ایران بھر میں عوام کا جشن، اللہ اکبر کے نعرے گونج اٹھے
حوزہ/ اسرائیل کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے باہر نکل کر جشن منایا۔ اس کارروائی نے ملک بھر میں ایک جوش و ولولہ کی لہر دوڑا دی، اور لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار بھرپور انداز میں کیا۔
-
ایران کے میزائل حملے میں صہیونی ہوائی اڈہ نواتیم ناقابل استعمال؛ 20 سے زائد ایف 35 جنگی طیارے تباہ
حوزہ/ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیلی ہوائی اڈہ نواتیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں اب یہ ہوائی اڈہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔
-
حوزہ علمیہ ایران کی سپاہ پاسداران کی میزائل حملے کی حمایت / آیت اللہ اعرافی: شکر گزار ہیں؛ آپ نے مظلوموں کے دل خوش کر دئے
حوزہ/ حوزہ ہائے علمیہ پورے خلوص کے ساتھ ملک کے غیور ذمہ داران، مجاہد سپاہ پاسداران اور فوج کے کمانڈرز اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے اور ان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ اور محاذِ مقاومت کے دفاع کو بین الاقوامی اصول، شرعی، عقلی اور انسانی معیاروں کے مطابق سمجھتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
-
مقبوضہ فلسطین پر ایرانی میزائلوں کی بارش+ویڈیو
حوزہ/ ایران نے مرکز اور جنوبی اسرائیل کی طرف 400 سے زائد میزائل داغے ہیں۔
-
صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے نیک شہر میں اسکول پر دہشت گردانہ حملہ، تین افراد شہید، دو زخمی
حوزہ/ صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے "نیک شہر" میں دہشت گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب علاقے کے مقامی اسکول "محسنین شیخان بنت" میں "شور عاطفہ" کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہو رہی تھی۔