جمعہ 17 اکتوبر 2025 - 11:10
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، 86 فلسطینی شہید

حوزہ/ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے حملے جاری ہیں، جن میں اب تک 86 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 10 اکتوبر سے جاری جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے حملے جاری ہیں، جن میں اب تک 86 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق، جمعہ کی دوپہر سے نافذ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں 86 افراد نے جامِ شہادت نوش کیا ہے، جبکہ صرفکل صبح سے اب تک 7 فلسطینی مختلف علاقوں میں شہید ہوئے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق، گذشتہ چھ دنوں کے دوران ملبے تلے سے 318 شہداء کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ان حملوں کا زیادہ تر نشانہ غزہ کے علاقوں الشجاعیہ اور الفخاری بنے، جہاں شہری اپنے تباہ شدہ گھروں کا جائزہ لے رہے تھے۔

غزہ کے الاهلی عرب اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ کل شہید ہونے والوں میں سے پانچ عام شہری تھے جو اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ "ممکنہ خطرات" کے جواب میں کی گئی، تاہم حماس نے ان کارروائیوں کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انسانی امداد کی فراہمی بھی سنگین رکاوٹوں کا شکار ہے۔ امریکہ کی ثالثی میں طے پانے والے 20 نکاتی معاہدے کے تحت روزانہ 600 ٹرک امداد غزہ داخل ہونے تھے، لیکن اسرائیل نے یہ تعداد نصف کر کے 300 کردی ہے جبکہ مصر سے متصل رفح سرحد اب بھی بند ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha