۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
صہیونی فوج

حوزہ,اس سال (2022) کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت نے 33 بچوں اور آٹھ خواتین سمیت 164 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق,فلسطین کے انسانی حقوق کے مرکز نے جمعرات کی شب ایک رپورٹ میں رواں سال (2022) کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی انسانی حقوق کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق: اس سال (2022) کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت نے 33 بچوں اور آٹھ خواتین سمیت 164 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

اس مرکز نے مزید کہا: مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونیوں نے فلسطینیوں کے 144 مکانات کو تباہ کر کے سیکڑوں فلسطینیوں کو بے گھر کیا اور سیکڑوں دوسرے گھروں کو تباہ اور خالی کرنے کا حکم دیا۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 7,713 کارروائیوں میں چھاپے مارے اور 432 بچوں اور 45 خواتین سمیت 4,331 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔

غزہ میں صیہونیوں نے اس پٹی کے مشرق تک محدود حملے کے ذریعے 58 فلسطینی ماہی گیروں سمیت 97 افراد کو گرفتار کیا۔

ان دنوں مقبوضہ علاقوں بالخصوص مغربی کنارے کے حالات بہت اہم ہیں اور عوام اور فلسطینی مزاحمتی قوتیں صہیونیوں کے ان گنت جرائم کا ہر طرح سے جواب دے رہی ہیں اور جس سے غاصب صہیونیوں کے لیے تشویشناک حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ جبکہ اب تک صہیونی فلسطینیوں کے ساتھ صرف مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں اور غزہ کے علاقے میں ہی جھڑپیں چلی رہی تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .