۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
فلسطین

حوزہ/ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز جنین شہر میں صدقی مرعیٰ نامی فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا جب کہ شہید رفعت عیسیٰ کی نماز جنازہ اسی شہر میں ادا کی گئی۔ اس فلسطینی نوجوان کو بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے شہید کر دیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کے روز جنین شہر میں صدقی مرعیٰ نامی فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا جب کہ شہید رفعت عیسیٰ کی نماز جنازہ اسی شہر میں ادا کی گئی۔ اس فلسطینی نوجوان کو بدھ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے شہید کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوجیوں نے کہا ہے کہ صدقی مرعیٰ کو اس لیے گرفتار کیا گیا تھا کہ وہ مئی میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھا، صدقی کی گرفتاری کے دوران فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان ایک گھنٹے تک جھڑپیں جاری رہیں۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے ۹ فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے، کئی مہینوں سے اسرائیلی فورسز مغربی کنارے کے شہروں جنین اور نابلس میں گرفتاریاں کر رہی ہیں اور جب بھی اسرائیلی فوجی گرفتاریوں کے لیے ان شہروں میں جاتے ہیں تو فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال اب تک اسرائیلی فوجیوں نے تقریباً 5,300 فلسطینیوں کو قید کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .