۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فیفا

حوزہ/ قطر نے ورلڈ کپ کے دوران اسرائیلی ٹیلی کام کمپنیوں کے سم کارڈز کو سرویس فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر نے ورلڈ کپ کے دوران اسرائیلی ٹیلی کام کمپنیوں کے سم کارڈز کو سرویس فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، ایک اندازے کے مطابق 10 سے 20 ہزار اسرائیلی اس ماہ قطر میں شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے دوحہ کا سفر کر سکتے ہیں۔

دوحہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی درخواست کو ٹھکرانے کے بعد اب اسرائیلیوں کو اپنے موبائل فون پر قطری ٹیلی کاموں کے سم کارڈ استعمال کرنے ہوں گے۔

عبرانی زبان کے ٹی وی چینل کینز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ٹیلی کام وزیر یوز ہندل نے فیفا کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کو ایک خط لکھ کر صیہونی ٹیلی کام کمپنیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے، اسرائیلی وزیر نے اس خط میں لکھا ہے کہ ہمیں فٹبال ورلڈ کپ کے میزبان ملک قطر کے تعاون کے لیے آپ کی مدد کی ضرورت ہے کیونکہ یہ مسئلہ فٹبال ورلڈ کپ سے جڑا ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .