۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پرچم اسرائیل

حوزہ/ صہیونی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے اپنی ایک رپورٹ میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی کوریج میں غاصب صہیونی صحافیوں کی مشکلات کا ذکر کیا اور اعتراف کیا ہے کہ صہیونی حکومت سے عرب ممالک کے حکمران اور عوام شدید نفرت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خطے کے مسلمان ممالک کے باشندے، نسل پرست صہیونی آبادکاوں کے مقبوضہ فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم اور فلسطینی بچوں کی کربناک آہوں اور سسکیوں کو نہیں بھول سکتے۔

خیال رہے کہ بعض عرب بادشاہتوں کی فلسطینیوں سے کی جانے والی خیانت نے غاصب صہیونیوں کو اس غلط فہمی میں مبتلاء کر دیا ہے کہ خطے کے عوام بھی اسرئیل کی طفل کشی کو بھول کر غاصب صہیونی رجیم کے ساتھ تعلقات کی نارملائزیشن کے امریکی صہیونی پروجیکٹ کو قبول کریں گے لیکن قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے کھیلوں میں عرب ممالک کے عوام کے صہیونی شہریوں اور صحافیوں سے اظہار نفرت جبکہ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے جذبے نے غاصب اسرئیل کو بری طرح مایوس کر ڈالا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار "یدیعوت احرونوت" نے اپنی ایک رپورٹ میں قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی کوریج میں غاصب صہیونی صحافیوں کی مشکلات کا ذکر کیا اور اعتراف کیا ہے کہ صہیونی حکومت سے عرب ممالک کے حکمران اور عوام شدید نفرت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، صہیونی میڈیا کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ دوحہ میں 10 دن قیام کے دوران ’’سڑک پر فلسطینی، ایرانی، قطری، مراکشی، شامی، اردنی، مصری اور لبنانی ہمیں نفرت بھری نظروں سے دیکھتے تھے جبکہ اس سے بھی افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ سعودی بھی ہمارے بارے میں ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ صہیونی وزارت خارجہ کے فیفا کو بھیجے گئے سفارتی مراسلے میں عرب ممالک کے عوام کا فلسطینی پرچم اٹھا کر فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی صحافیوں کو انٹرویو دینے سے انکار کرنے کے عمل کو صہیونیوں کی تذلیل قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا گیا ہے۔

غاصب اسرائیل اور اس کے آلہ کاروں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ بوڑھے برطانوی استعمار اور امریکی استکبار کی ملی بھگت سے مسلمانوں کے قلب پر صہیونیوں کو ناجائز قبضہ دلوانے کی خونچکاں داستان کو صدی کی ڈیل جیسے شرمناک حربوں کے ذریعے مسلم اذہان سے محو کرنے کی کوششیں بے سود رہیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .