۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
FIFA world cup

حوزہ/ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب جو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی اس میں ننھے قاریوں کی شاندار تلاوت نے رونق پیدا کردی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قطر پہلا اسلامی ملک ہے جہاں ورلڈ کپ کا دنگل سجایا گیا ہے۔ورلڈ کپ پر قطر نے شاندار سرمایہ کاری کی ہے اور دیگر ثقافتی تعارف کے علاوہ اسلام کی آشنائی کی کاوش بھی کی جارہی ہے۔

اسی حوالے سے اسٹیڈیم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں قرآنی تلاوت کی شاندار ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر خاصی توجہ دی جارہی ہے۔

اس پروگرام میں قطری قاریوں کے بچوں کے گروپ کی نمایش پیش کی گیی جسمیں وہ ایک استاد کے گرد بچے جمع ہوکر قرآن سیکھ رہے ہیں اور سورہ مبارکہ" الرحمن" کی تلاوت کررہے ہیں۔

اسلامی ثقافتی مرکز عبداللہ بن زاید آل محمود جو وزارت اوقاف و امور اسلامی سے وابستہ ہے انکی طرف سے بھی قرآن کو ترجموں کے ساتھ متعارف کرانے کی کوشش کی گیی ہے۔

مقابلوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور مقامی وقت کے مطابق دو بجے قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ ہوگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .