۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قطر میں کتابوں کی نمایش میں حرم امام رضا(ع) کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی شرکت

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم سے وابستہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے بین الاقوامی شعبے کے تعاون سے دوحہ میں منعقد ہونے والی کتابوں کی اکتیسویں بین الاقوامی نمایش میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم سے وابستہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے بین الاقوامی شعبے کے تعاون سے دوحہ میں منعقد ہونے والی کتابوں کی اکتیسویں بین الاقوامی نمایش میں شرکت کی۔

قطر کے بین الاقوامی اکتیسویں میلے کی افتتاحی تقریب میں ایرانی ناشرین، قطر ی وزیراعظم اور وزیر ثقافت کے ساتھ دیگر سیاسی حکام ، غیر ملکی سفیروں اور بعض ثقافتی شخصیات نے بھی شرکت کی کتابوں کی نمایش کا افتتاح ’’ العلم نور‘‘ کےنعرے سے کیا گیا۔

کتابوں کی اس نمایش میں آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن نے اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹال میں اپنی 40 کتب کے ساتھ حصہ لیا اور فاؤنڈیشن کے نمائندے نے میں شرکت کرنے والے ناشرین سے مختلف موضوعات پر براہ راست خیال کیا۔

اس نمایش کا 29000 مربع میٹر رقبہ پر اہتمام کیا گيا ہے جس میں 37ممالک سے 430ملکی اور غیرملکی ناشرین شریک ہیں ۔ان ناشرین میں 319 عرب ناشرین ہیں اور45 غیرملکی پبلشرز کے علاوہ دیگر پبلشرز کے 90 نمائندے بھی شریک ہیں۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والی کتابوں کی یہ نمایش 13 جنوری 2022 سے 22جنوری 2022 تک جاری رہے گی، یہ نمایش ہر روز صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کتاب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے کھلی رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .