آستان قدس رضوی
-
لبنان کی مظلوم عوام کے لئے حرم امام رضا (ع) کی اعزازی خادمہ کا سونا اور گاڑی عطیہ
حوزہ/ تہران سے تعلق رکھنے والی حرم امام رضا(ع) کی ایک اعزازی خادمہ نے آستان قدس رضوی کے فلاحی مرکزمیں حاضر ہو کر اپنی گاڑی اور سونے کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو لبنان کی مزاحمتی اور مظلوم عوام کے لئے عطیہ کیا۔
-
’’وعدہ صادق2‘‘ آپریشن نے مغرب کی عسکری بالادستی کو درہم برہم کر دیا
حوزہ/ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کےشعبہ جدید اسلامی تہذیب اور انقلاب اسٹڈیز کے زیر اہتمام ’’ایران اور مزاحمتی محاذ‘‘ کے موضوع پرتجزیاتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
اسلامی اور رضوی تعلیمات میں مزاحمت کی ثقافت کو ایک خاص مقام حاصل ہے
حوزہ/ آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں مقدس مزارات پر اسٹڈیز کرنے والے گروپ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مزاحمت سے متعلق گفتگو کو اسلامی تعلیمات میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔
-
حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی شہادت اور لبنان کے حالیہ واقعات کے بعد حرم امام رضا (ع) کا اہم بیان
حوزہ/ بلاشبہ مزاحمتی محاذ کی تاریخ کی اس ممتاز شخصیت کی شہادت سے ؛ جس نے دنیا بھر کے حریت پسندوں کو اس غاصب اور خونخوار صہیونی حکومت کے خلاف جہاد کے لئے آمادہ کرنے میں منفرد کردار ادا کیا، اس صہیونی پاگل کتے کے ساتھ مزاحمتی محاذ کی جنگ میں نئے باب کا آغاز ہو گا۔
-
چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر خدمت کرنے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خدمت کرنے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا (ع) کی جانب سے لگائے گئے موکب زائرین امام حسین (ع) کی خدمت میں مشغول
حوزہ/ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے برصغیر پاک وہندکے زائرین ایران آمد کے ساتھ ہی ریمدان بارڈر،میرجاوہ بارڈر اور زائرین کی آمد و رفت کے راستوں پر لگائے گئے 8 موکبوں نے زائرین کو خدمات اور سہولیات دینا شروع کر دی ہیں۔
-
آستان قدس رضوی اور امام خمینی(رہ) ریلیف کمیٹی کے مابین بین الاقوامی سطح پر تعاون کا آغاز
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورکا ایک اہم ہدف وقف و نذر کو بین الاقوامی سطح پر رائج کرنا اور زیارت کی سفارت کاری کوبین الاقوامی سطح پر فروغ دینا ہے اس سلسلے میں اس میدان میں فعال تمام اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جا رہاہے ۔
-
نوجوان نسل کو اسرائیلی کی مذموم حقیقت اور فلسطین پر ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہ کیا جائے؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی
حوزہ/ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن ،حوزہ علمیہ صوبہ خراسان اور بعثہ مقام معظم رہبری کے تعاون سے آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شیخ طبرسی ہال میں ’’غزہ؛حسینی اقتدار اور مظلومیت کی علامت‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں غیرملکی زائرین کے لئے متعدد اور مختلف پروگراموں کا انعقاد
حوزہ/ وسطی ایشائی ممالک کے غیرملکی زائرین ؛ایرانیوں اور شیعہ مذہب کے ساتھ ثقافتی اور دینی مشترکات کی وجہ سے حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونےمیں خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں غیرملکی زائرین اور محبان اہلبیت (ع) مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں۔
-
مزاحمتی محاذدرحقیقت آئمہ معصومین (ع) کی ظلم کے خلاف مسلسل جدوجہد اور مبارزہ کا تسلسل ہے ؛ حجت الاسلام و المسلمین مروی
حوزہ/ حرم امام رضا(ع) کے متولی نے مزاحمتی محاذ کو آئمہ معصومین علیہم السلام کی ظلم کے خلاف مسلسل جدوجہد اورمبارزہ کا تسلسل قرار دیا۔
-
آستان قدس رضوی میں غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ کی کوششوں سے؛
پیرو کے ایک 34 سالہ شخص کا قبولِ اسلام
حوزہ / آستان قدس رضوی میں غیر ایرانی زائرین کی انتظامیہ کی کوششوں سے پیرو (جنوبی امریکہ) سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نوجوان نے حرم مطہر رضوی (ع) میں ایک 34 سالہ شخص نے شہادتین پڑھ کر دینِ اسلام قبول کر لیا۔
-
عراق میں منعقدہ سلمان فارسی کانفرنس میں آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب کا خطاب؛
حضرت سلمان(رہ) کا ایسا کام جس کی وجہ سے پیغمبر گرامی اسلام(ص) نے انہیں اہلبیت رسول اللہ(ص) میں شمار کیا ؟
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب نے اپنے خطاب کے دوران ولایت پذیری اورامام زمانہ(عج) کی اطاعت کو سلمان فارسی(رہ) کی زندگی کے اہم ترین عناصر قرار دیئے۔
-
رضوی میوزیم کو مختلف ممالک کے عصری سکّوں کا شاندار مجموعہ عطیہ
حوزہ/ ہالینڈ کے رہائشی جناب مہین اولیائی کی طرف سے مختلف ممالک کے عصری سکّوں کا ایک شاندار مجموعہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو عطیہ کیا گیا۔
-
دوا سازی کی صنعت میں آستان قدس رضوی کے نمایاں کارنامے
حوزہ/ ثامن کمپنی ،اسلامی جمہوریہ ایران کی دیرینہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو گذشتہ تین دہائیوں سے اسٹریٹجک اور خاص ادویات کو تیار کرنے کا تجربہ رکھتی ہے ،یہ کمپنی جو کہ آستان قدس رضوی کی پروڈکٹیویٹی موقوفاتی فاؤنڈیشن سے وابستہ کمپنی ہے ہمیشہ سے ملکی ادویات کی ضروریات کو پورا کرنے میں پیش پیش رہی ہے خاص طور پراس کمپنی نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ادویات کی درآمدات کو کم کرنے اور ایرانی ادویات کے انحصار کے لئے مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔
-
پاکستان کے قونصل جنرل کی آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امورکے سربراہ سے ملاقات
حوزہ/ ایران کے شہر مشہد مقدس میں تعینات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قونصل جنرل نے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
حجت الاسلام احمد مروی؛
روضہ مطہر رضوی کی پوری توجہ زیارت کو آسان بنانے پرمرکوز ہے
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے متولی نے رواق(پورٹیکو) امیرالمومنین (ع) کی تعمیر کے آغاز میں ہونے والی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی پوری توجہ زیارت کو آسان بنانے پر مرکوز ہے ۔
-
ایران! جو میں نے دیکھا - قسط 02
دنیا کے تمام این جی اوز کے لئے مثالی اور قابل تقلید ہے’آستان قدس رضوی‘
حوزہ/ مشہد مقدس (ایران) میں حرم امام ر ضاؑ کے نگراں ادارے کے اہم مقاصد میں زائرین کی خدمت کے ساتھ ساتھ تعلیمی، معاشی، فلاحی اور معیاری طبی سرگرمیاں شامل
-
آستان قدس رضوی کے ہر منگل کے دن منعقدہ 195ویں علمی اور ثقافتی پروگرام کے دوران؛
معتمدی موسوی خاندان کی جانب سے رضوی لائبریری کو عطیہ کردہ 800 دستاویزات کی نقاب کشائی
حوزہ / حضرت صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کے ہر منگل کے دن منعقدہ 195ویں علمی اور ثقافتی پروگرام کے دوران مشہد کے پرانے منی چینجرز میں سے ایک "معتمدی موسوی" خاندان کی جانب سے رضوی لائبریری کو عطیہ کردہ 800 دستاویزات کی نقاب کشائی کی گئی۔
-
خواتین کے بانجھ پن کا علاج کرنے والے ہاسپٹل کو حرم امام رضا (ع) کی جانب سے امداد/ 90 فیصد تک علاج کے اخراجات میں کمی
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی آستان قدس رضوی کی جانب سے باجھ پن کا علاج کرنے والے میلاد ہاسپٹل کو طبی آلات فراہم کئے گئے جس سے خواتین کے علاج میں اخراجات کے اعتبار سے 90 فیصد تک کمی آگئی ہے۔
-
رضوی زرعی کمپنی کی قومی کپاس کانفرنس میں شرکت
حوزه/ کپاس کی صنعت اور تجارت کے میدان میں تازہ ترین تحقیقی کامیابیوں کو پیش کرنے کیلئے رضوی زرعی کمپنی نے کپاس کے علم، صنعت اور تجارت پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔
-
حرم امام رضا (ع) کے رواق دارالرحمہ (دارالرحمہ ہال) کا تعارف
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ (دارالرحمہ ہال) کا رقبہ ۴۰۰ مربع میٹر ہے اس رواق کو ۱۹۹۲ میں حرم امام رضا(ع) کے صحن جمہوری اسلامی اور بست شیخ بہائی کے درمیان تعمیر کیا گیا۔
-
وقف مشارکتی کیا ہے؟ حرم امام رضا (ع) کے نام وقف کرنے کی ایک پرانی تاریخ رہی ہے
حوزہ/ آستان قدس رضوی انڈومنٹ پروڈکٹیوٹی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے سماجی خدمات کے میدان میں وقف کے کردار اور اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: وقف مشارکتی کے عنوان سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس میں امامؑ کے چاہنے والے تھوڑی مقدار میں ہی صحیح حرم میں وقف کرنے والوں میں اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔
-
شہر سامرا کودنیا بھر میں انتظار کی ثقافت کو فروغ دینے کا مرکز ہونا چاہئے، حجۃ الاسلام مروی
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے شہر مقدس سامرا میں حضرت امام زمانؑ(عج) کی ولادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر مقدس سامرا کو دنیا بھر میں انتظار کی ثقافت کو فروغ دینے کا مرکز ہونا چاہئے۔
-
آستان قدس رضوی کی جانب سے امام رضا (ع) عالمی کانفرنس کے انعقاد سے قبل علمی نشست کے انعقاد کا اعلان
حوزہ / آستان قدس رضوی کے علمی اور ثقافتی ادارہ کی جانب سے امام رضا (ع) عالمی کانفرنس کے انعقاد سے قبل "تعلیمات رضوی کی روشنی میں اسلامی عدل اور تہذیب" کے عنوان سے گیارہویں نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
-
حجت الاسلام مروی؛
فلسطینیوں کی مظلومیت اوراسرائیلی ظلم و بربریت کا اسکینڈل برملا کرنا میڈیا پرسنز اورفنکاروں کی ذمہ داری ہے
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے متولی نے موجودہ حالات میں فلسطینی عوام کی مظلومیت اور اسرائیل و امریکہ کے ظلم و بربریت کے اسکینڈل کو برملا کرنے اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کو میڈیا پرسنز،فنکاروں اوراہل قلم کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا۔
-
حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے ممتاز اساتذہ اور علمائےئ کرام کی شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات
حوزہ/ حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے ممتاز اساتذہ اور علمائے کرام کے ایک وفد نےحجت الاسلام احمد مروی کی میزبانی میں شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی۔
-
حجت الاسلام احمد مروی کا بیان؛
’’طوفان الاقصیٰ‘‘ آپریشن سرطانی پھوڑے اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ
حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے ’’طوفان الاقصیٰ‘‘ آپریشن کو سرطانی پھوڑے اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
-
روضہ مبارک امام رضا (ع) بارڈر پر پاکستانی زائرین کو چوبیس گھنٹے متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے
حوزہ/ چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے تشریف لانے والے وہ پاکستانی زائرین جو زمینی سرحدوں سے گزر کر کربلائے معلی (عراق) تشریف لے جائیں گے، انہیں آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے بارڈر (زیرو پوائنٹ) پر چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
-
اٹالین خاتون اور ایک مرد نے دین اسلام قبول کر لیا
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کے تعاون سے اٹلی سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ایک مرد نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر دین اسلام قبول کر لیا۔
-
ہندوستانی پروفیسر نے حرم امام رضا (ع) کو انگریزی ترجمہ میں قرآن عطیہ کیا
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے ہندوستانی پروفیسر اور محقق نے اس قرآن کو جسے اس نے انگریزی میں ترجمہ کیا تھا، آستان قدس رضوی کو عطیہ کر دیا۔