۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
رضوی میوزیم کو مختلف ممالک کے عصری سکّوں کا شاندار مجموعہ عطیہ

حوزہ/ ہالینڈ کے رہائشی جناب مہین اولیائی کی طرف سے مختلف ممالک کے عصری سکّوں کا ایک شاندار مجموعہ آستان قدس رضوی کے میوزیم کو عطیہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عصری سکّوں کے اس مجموعے میں ایشاء اور یورپ کے مختلف ممالک جیسے انڈونیشیا،ہندوستان،ہانگ کانگ،سعودی عرب،آسٹریلیا،ایکواڈور اور بحرین سمیت کئی دیگر ممالک کے سکّے شامل ہیں۔

جناب مہین کا کہنا تھا کہ اہلبیت(ع) سے محبت و عقیدت انسان کے لئے فاصلوں کو کم کردیتی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا میں آپ جہاں پربھی ہوں حرمہائے آئمہ معصومین(ع) کی طرف کھچے چلے آتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہی محبت و عقیدت حرم رضوی کے میوزیم کو سکّوں کا شاندار مجموعہ عطیہ کرنے کا باعث بنی ،کہا کہ آستان قدس رضوی کے میوزیمزمیں کئی قیمتی اور نایاب چیزیں پائی جاتی ہیں لیکن افسوس ہوتا ہے کہ ایسے قیمتی خزانے سے اکثر زائرین و مجاورین اور سیاح ناواقف ہیں۔

قابل توجہ ہے کہ اس وقف کنندہ کی جانب سے ڈاک ٹکٹس کے البمز اور کئی قدیمی چیزیں جو ماضی کی ثقافت کو بیان کرتی ہیں حرم رضوی کے میوزیم کو عطیہ کی گئی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .