۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
پاکستانی زائر

حوزہ/ محمد پاکستانی جو کہ خود بھی کتابیں وقف اور عطیہ کرتے ہيں اور بہت سارے پاکستانیوں کو بھی حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کے لئے کتب وقف اور عطیہ کرنے کے لئے اپنے ساتھ ملا رہے ہيں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام علی رضا(ع) سے عشق و محبت نے جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر ہو کر بہت سے دلوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے حتی زمینی سرحدیں اور عقیدہ و مذہب کا اختلاف بھی اہلبیت علیہم السلام سے محبت و عقیدت رکھنے والوں کے جوش و جذبہ کو کم نہیں کر سکا۔

سرزمین پاکستان ہمیشہ سے حضرت امام علی رضا(ع) کے عقیدت مندوں کا مرکز رہی اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد مشہد مقدس آتی ہے یہ زائرین حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت کرنے کے علاوہ دیگر مختلف مقدس مقامات کی زیارت کا بھی شرف حاصل کرتے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے میوزیمزاور حرم مطہر رضوی کے کتب خانے منجملہ ان جگہوں میں سے ہیں جہاں ہر روز مختلف ممالک سے پروفیسرز،سرکاری حکام،علماء اور عام افراد وزٹ کرتے ہیں۔

ایسا واقف جوکتابیں وقف اور عطیہ کرنے کا سفیر بن گیا
محمد پاکستانی امام رضا علیہ السلام کے زائرین میں سے ہيں اور ان کا آستان قدس رضوی کے کتب خانوں کے ساتھ بہت گہرا تعلق ہے اس لئے ان کی اس بارگاہ سے عقیدت کی داستان نہایت دلچسپ اور سننے کے لائق ہے۔

انہوں نے کتب خانوں کے قیمتی مجموعہ کے ساتھ مخطوطات،لیتھوگرافی اورمطبوعات کے کئی قیمتی نسخے آستان قدس رضوی کے لئے وقف کئے ہیں،اب وہ اس مقدس بارگاہ کے عقیدت مندوں کی جانب سے سفیر ہیں اور ان کے عطیات کو امام رضا(ع) کے حرم مطہر تک لے کر آتے ہيں۔

جناب محمد پاکستانی حرم امام رضا(ع) کے کتب خانہ کے لئے کتابیں عطیہ کرنے والے افرادکی وجہ اور دلیل بیان کرتے ہوئے کہتے ہيں کہ تقریباً ہر وہ شخص جو مجھے اپنی کتابیں دیتا ہے وہ چاہتا ہے کہ میں انہیں امام علیہ السلام کے روضہ منورہ پر لے جاؤں تاکہ ان کے نام بھی حرم رضوی کے واقفین میں شامل ہو جائیں۔

پاکستانی زائر محمد کہتے ہیں کہ میں کتابیں وقف اور عطیہ کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ بجائے اس کے کہ آپ کی الماری میں رکھی کتابیں خاک پڑنے سے خراب ہوں انہیں ایسی جگہ لے جاؤں گا جہاں انہیں حفاظت سے رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ آستان قدس رضوی کا مخطوطات سینٹر دنیا کے مخطوطات کا سب سے بڑا وقف کا مرکز ہے جہاں پر لوگ اپنی قیمتی کتابیں عطیہ اور وقف کرتے ہیں ؛ یہ عطیہ کی گئی عوامی کتابوں کوبا حفاظت رکھنے کا قابل اعتمادمرکز ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .