پاکستانی زائرین
-
مسجد مقدس جمکران میں پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت رسانی کے ذمہ دار کا بیان:
روزانہ ایک ہزار پاکستانی زائرین مسجد مقدس جمکران کے مہمان ہوتے ہیں
حوزہ/ مسجد مقدس جمکران میں پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت رسانی کے ذمہ دار جناب هنرمند نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امام حسن عسکریؑ ہال کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، جس کی مجموعی گنجائش تقریباً دو ہزار افراد کی ہے، ہر رات ہم تقریباً پانچ سو سے ایک ہزار پاکستانی زائرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔
-
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین کی عراق میں وفد کے ہمراہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں
حوزہ/مجلس وحدت مسلمين کے سربراہ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے عراق میں مختلف اہم دینی و سیاسی شخصیات سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
-
چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر خدمت کرنے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے تعاون سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خدمت کرنے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
یزد بس حادثہ میں شہید افراد کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں
حوزہ / ایران بس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں لے کر پاک ایئر فورس کا سی 130 طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ایران کے شہر یزد میں پاکستانی زائرین کے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ایران کے شہر یزد میں زائرین بس حادثے میں 35 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
-
ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ، ۲۸ شہید،متعدد زخمی
حوزہ/ اربعین فاؤنڈیشن کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق، اس حادثے میں بس میں سوار 28 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 20 زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
-
جامعہ روحانیت بلتستان کے تحت علماء اور طلباء،پاک-ایران اور ایران-عراق بارڈرز پر زائرین کی خدمت میں مصروف
حوزہ/ حسب سابق امسال بھی جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی کوششوں سے مبلغین؛ پاکستان-ایران اور ایران -عراق بارڈر پر زائرین اربعین حسینی کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
-
ریمدان بارڈر کے رستے پاکستانی زائرینِ اربعین کی ایران آمد کا سلسلہ جاری
حوزہ/ اربعینِ حسینی (ع) کے موقع پر پاکستانی زائرین ریمدان بارڈر کے رستے ایران میں داخل ہو رہے ہیں۔
-
اربعین حسینی (ع) کے سلسلہ سے پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ ایران میں داخل ہو گیا
حوزہ / ایران کے میرجاوہ بارڈر، سیستان و بلوچستان کے راستہ پاکستانی زائرین کا پہلا قافلہ ایران میں داخل ہو گیا ہے۔
-
پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس؛ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تفتان بارڈر پر زائرین کی مشکلات کے ازالے کا مطالبہ
حوزہ/ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطالبے کے بعد قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کو ون ایجنڈا رکھ کر تمام متعلقہ اداروں اور چیف سیکرٹریز کے ساتھ مل کر جائزہ لیا جائے گا اور رپورٹ مرتب کی جائے گی اور چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ان امور کے متعلق ایک جامع پالیسی بنائی جائے، تاکہ معاملات میں بہتری ہو۔
-
پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ:
تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائیں گے
حوزہ/ پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
-
امام رضا (ع) کی زیارت کیلئے سب سے زیادہ زائرین کس ملک سے جاتے ہیں؟
حوزہ/ حرم امام رضا (ع) کے ادارہ برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ادارۂ ہذا کی پالیسی اور حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس سہولیات محدود ہیں اور توقعات زیادہ ہیں، لہٰذا ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
-
روضہ مبارک امام رضا (ع) بارڈر پر پاکستانی زائرین کو چوبیس گھنٹے متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے
حوزہ/ چہلم امام حسین علیہ السلام کے لئے تشریف لانے والے وہ پاکستانی زائرین جو زمینی سرحدوں سے گزر کر کربلائے معلی (عراق) تشریف لے جائیں گے، انہیں آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے بارڈر (زیرو پوائنٹ) پر چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
-
اربعین حسینی؛ عراقی حکام کا پاکستان سمیت مختلف ممالک کے زائرین کو سہولت دینے کا اعلان
حوزہ/ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عراق نے مختلف ممالک کے زایرین کو اربعین حسینی کے موقع پر عراقی ویزا حاصل کرنے کے لئے سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
ایران کے سرحدوں سے ملکِ عراق تک حرم امام رضا (ع) کی جانب سے زائرین کی خدمات
حوزہ/ ایّام اربعین حسینی کے موقع پر مسلمانوں کے عظیم اجتماع کے انعقاد کے لئے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی ایران اور عراق کے 90 موکبوں پر زائرین کو خدمات فراہم کرے گا۔
-
عراقی وزیراعظم کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری
حوزہ/ عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
-
سید ناصر عباس نقوی انقلابی:
پاکستانی زائرین کے لئے ایران سے عراق بائی روڈ راستوں کو کھولا جائے
حوزہ / انچارج شعبہ زائرین ایران عراق و شام دفتر قائد ملت جعفریہ نے قم میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔
-
پاکستان میں شیعہ زائرین پر بڑے حملے کا منصوبہ ناکام، 5 تکفیری دہشت گرد واصل جہنم
حوزہ/ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت اسپلنجی میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مشترکہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مبینہ اہم دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
-
پاکستانی اور افغان زائرین کے لئے شلمچہ کا بارڈر کھول دیا گیا
حوزہ/ ایران کے سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران- عراق سرحد کے حالات معمول پر ہیں اور پاکستانی اور افغان زائرین کے لئے شلمچہ کا بارڈر عبوری طور پر کھول دیا گیا ہے۔
-
کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے، آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی
حوزہ/ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی کا آنا آپ کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔اگر آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی آگئی ہے تو آپ یہ سمجھیں کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے۔
-
پاکستانی زائرین کیلئے عراق بارڈر کھولنا احسن اقدام ہے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا کہ عراق ،ایران اور پاکستانی حکام سمیت تمام مراجع عظام کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
-
پاکستانی زائرین کی حوزہ نیوز سے گفتگو:
ویڈیو/ زائرینِ اربعینِ حسینی (ع) کی آرزو
حوزہ/ پاکستانی زائرین نے ریمدان بارڈر پر حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بس یہی آرزو ہے کہ ایک دفعہ مولا ہمیں اپنے در پر بلا لیں۔
-
ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی تعداد ۲۰ہزار سے زائد پہنچ گئی
حوزہ/ بیس ہزار سے زائد پاکستانی زائرین زمینی راستے سے اسلامی جمہوریہ ایران پہنچے ہیں جنہیں کربلا معلیٰ جانے کے لیے عراقی سرحد کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
-
5ہزار سے زائد پاکستانی زائرین کو عراق میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی
حوزہ/ پاکستان وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب عثمان علی فرہودہ نے پاکستانی زائرین کیلئے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے، عراقی سفارتخانے میں زیرالتواء پاکستانی زائرین کی تمام ویزا درخواستوں پر فی الفور عملدرآمد اور اربعین امام حسینؑ کیلئے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے بھی خصوصی ویزا سہولت دینے کا اعلان کیا۔
-
پاکستان سے 13ہزار زائرین ایران پہنچ گئے
حوزہ/ صوبہ سیستان وبلوچستان میں اربعین حسینی کے ہیدکوارٹر کے ترجمان نے اگست کے آغاز سے اب تک تقریباً 13 ہزار پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان کی 2سرحدوں سے اس صوبے میں داخل ہوچکے ہیں اور پھر ملک کے مقدس مقامات اور کربلا کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔
-
پاکستانی زائرین کو عراق جانے میں مشکلات، علامہ شفقت شیرازی کا عراقی شخصیات و حکام سے رابطہ
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ نے عراق کی اہم سیاسی، مذہبی اور سفارتی شخصیات سے رابطے کئے اور انہیں عراق بارڈر کی بندش کے باعث برای راست زمینی سفر کرنےکے خواہشمند پاکستانی زائرین کے اضطراب سے آگاہ کیا۔
-
پاکستانیوں کو روضہ امام رضا (ع) سے بڑی عقیدت ہے، بلاول بھٹو زرداری
حوزہ/ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روضہ امام رضا علیہ السلام پر غیر ملکی زائرین کی بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے اور انہیں مشہد کا سفر کرنے اور آپ کی زیارت میں خاص عقیدت ہے۔
-
شام میں پھنسے پاکستانی زائرین کیلئے قومی ایئر لائن کا خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ
حوزہ/ شامی دارالحکومت میں پھنسے پاکستان کے زائرین کو باحفاظت وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز دمشق پہنچ گئی۔
-
امام رضا (ع) کی زیارت سے پہلی بار مشرف ہونے والے ۸۰ پاکستانی زائرین کا قافلہ مشہد پہنچ گیا
حوزہ/ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے تعاون سے 80 سے زائد پاکستانی زائرین، امام رضا(ع) کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوئے جو ابھی تک زیارت نہيں کرسکے تھے۔