بدھ 20 اگست 2025 - 20:43
پاکستانی زائرین کی خدمت کی آرزو لیے خادمین گھروں کو روانہ+ویڈیو

حوزہ/ہر سال ہزاروں پاکستانی زائرین راہِ کربلا میں ایرانی سرزمین سے گزرتے ہوئے عشق حسینیؑ کی سعادت پاتے ہیں۔ یکم صفر سے لے کر اربعین تک، ایرانی مؤمنین پاکستانی بارڈر سے لے کر عراقی بارڈر تک زائرین کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر مواکب لگاتے ہیں، جو زائرین کے لیے سایۂ رحمت بن جاتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر سال ہزاروں پاکستانی زائرین راہِ کربلا میں ایرانی سرزمین سے گزرتے ہوئے عشق حسینیؑ کی سعادت پاتے ہیں۔ یکم صفر سے لے کر اربعین تک، ایرانی مؤمنین پاکستانی بارڈر سے لے کر عراقی بارڈر تک زائرین کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر مواکب لگاتے ہیں، جو زائرین کے لیے سایۂ رحمت بن جاتے ہیں۔

اس سال بھی ایرانی مؤمنین یکم صفر سے 15 صفر تک اپنے مواکب میں آنگنِ دروازے کھولے بیٹھے رہے؛ ہر گزرتی ہوا سے پوچھتے رہے: "کہیں سے کربلا کے مسافر تو نہیں آ رہے؟

آخر ناامیدی کے سائے چھا گئے تو مواکب کو سمیٹ کر خود کربلا روانہ ہو گئے۔

انہی سوگوار مواکب میں، ایک شہرِ بم کا "موکب حضرت ابو الفضل العباسؑ" بھی تھا، جہاں کے خادمین کے چہروں پر غمِ فراق کے تاثرات دیکھ کر دل تڑپ اٹھتا ہے۔ اس المناک انتظار کی داستان آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں، جہاں خاموش چہروں کی ہر تصویر پکارتی ہے: دلوں کے راستے سرحدوں سے نہیں ملتے!

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha