بدھ 20 اگست 2025 - 10:16
اربعین حسینی کا عظیم عالمی اجتماع؛ اسرائیل و امریکہ کے خلاف فلسطین و غزہ، لبنان، یمن اور ایران کی استقامت کی دلیل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما نے مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات اہلِ حق کے غلبے کی نوید دے رہے ہیں؛ کربلائے معلیٰ میں اربعین حسینی کا عظیم عالمی اجتماع، فلسطین و غزہ، لبنان اور یمن کی استقامت، اسرائیل و امریکہ کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہونا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیاں، سب نے شیطانِ بزرگ امریکہ کو پوری دنیا میں رسوا کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے رانی پور وادی زہراء میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلِ رسولؑ نے ہر دور میں بقائے دین کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ الٰہی آزمائشوں اور امتحانات پر صبر و شکر آلِ رسولؑ کے عظیم کردار کی روشن دلیل ہے۔ مصائب و آلام میں ثابت قدم رہتے ہوئے انہوں نے دینِ خدا کی نصرت کی۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عصرِ حاضر میں کربلا کے پیروکاروں نے وہ معجزہ کر دکھایا ہے جس پر دنیا حیران ہے۔ یزید وقت امریکا کی جب 56 اسلامی ممالک نے بیعت کرلی ایسے میں کربلا کے پیروکاروں نے مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرے گا؛ کے فرمان کی پیروی کرتے ہوئے امریکی غلامی سے انکار کیا اور پھر ایران، یمن، لبنان اور غزہ میں امریکا و اسرائیل کو للکارا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات اہلِ حق کے غلبے کی نوید دے رہے ہیں؛ کربلائے معلیٰ میں اربعین حسینی کا عظیم عالمی اجتماع، فلسطین و غزہ، لبنان اور یمن کی استقامت، اسرائیل و امریکہ کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہونا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابیاں، سب نے شیطانِ بزرگ امریکہ کو پوری دنیا میں رسوا کر دیا ہے۔ اب دنیا ایسے نیو ورلڈ آرڈر کی تلاش میں ہے جس کی بنیاد عدل و انصاف اور ظالمانہ استکباری نظام سے بیزاری پر ہو۔

بعد ازاں جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین میں علمائے کرام اور مؤمنین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ کوئٹہ کے ممتاز عالم دین مولانا غلام حسنین وجدانی گزشتہ پانچ ماہ سے سعودی عرب میں قید ہیں اور قید کی وجوہات بھی نہیں بتائی جا رہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سعودی حکومت سے بات کرے اور مولانا غلام حسین وجدانی کی فوری رہائی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ امام جمعہ کوئٹہ بزرگ عالم دین کی بلا جواز گرفتاری پر پوری قوم کو شدید تشویش ہے، لہٰذا وزارتِ خارجہ کے ذمہ داران ایک معزز شہری کی رہائی کے لئے سعودی حکومت سے رابطہ کریں۔

اربعین حسینی کا عظیم عالمی اجتماع؛ اسرائیل و امریکہ کے خلاف فلسطین و غزہ، لبنان، یمن اور ایران کی استقامت کی دلیل ہے، علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha