حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفٰی العالمیہ شعبۂ پاکستان کے تحت منعقدہ بین المدارس علمی مقابلوں کی اختتامی تقریب، گزشتہ دنوں جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔
اس اختتامی تقریب میں قائد ملّت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر بزرگ علمائے کرام نے شرکت کی، جبکہ جامعۃ المصطفٰی العالمیہ کے سابق نمائندہ حجت الاسلام تہرانی اور نئے نمائندے حجت الاسلام سید شمسی نے نیز خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق، اس علمی مقابلے میں پاکستان بھر کے دینی مدارس کے ہزاروں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
اس علمی مقابلے میں پاکستان کے دیگر سینکڑوں دینی مدارس کے ساتھ جامعہ جعفریہ جنڈ اٹک کے متعدد طلاب نے بھی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مرکز افکار اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والا مدرسہ جامعہ زینبیہ جنڈ کی طالبات نے بھی اس مقابلے میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔









آپ کا تبصرہ